صوفی تبسم اور اشفاق احمد کی ایک یادگار تصویر

عاطف بٹ

محفلین
48164_343918769050034_2029465834_n.jpg
 
زبیر مرزا

محفلین
بابا کس قدرصاحبِ جمال اورخوش شکل تھے ان کی سوچ جتنی روشن تھی اتنا ہی روشن چہرہ
بہت شکریہ عاطف - اس صویر کو دیکھ کر یاد آیا بابا ایک مضمون ہے صوفی صاحب پر ان شاءاللہ کسی وقت شئیرکروں گا
 
یہ تو حقیقت ہے کہ اشفاق صاحب ماشاءاللہ بہت خوش شکل آدمی تھے۔ جوانی کی تصویروں میں ان کے چہرے پر وجاہت اور تمکنت اپنے عروج پر دکھائی دیتی ہے۔
 
سید زبیر

محفلین
عاطف بٹ ! بہت نایاب تصویر کو شئیر کرکے آپ نے اس کو محفوظ کردیا جزاک اللہ
اشفاق احمد کے چہرے کی معصومیت قابل دید ہے اللہ کریم ان کے درجات بلند فرمائے (آمین)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
گروپ میں شام سب لوگوں کے نام معلوم ہوں تو وہ بھی لکھیے گا۔ کیا آپ نے "الکھ نگری" پڑھی ہے؟ اس میں بھی بہت سی ایسی یادگار تصاویر شامل ہیں۔
 
عاطف بٹ

محفلین
تھینکس عاطف بھائی، کتنی یاد گار تصویر ہو گی سب لوگوں کے لیے جو اس گروپ میں شامل ہیں ۔ یہ کس جگہ کی تصویر ہو گی کیا اس بارے میں کچھ لکھا تھا ؟
پوری دنیا میں ایک ہی شاندار جگہ ہے جہاں ایسی تصویر لی جاسکتی تھی اور اس کا نام ہے گورنمنٹ کالج لاہور۔
شعبہء انگریزی کے ساتھ باہر کی طرف جہاں سیڑھیاں کوارڈرینگل (اقبال ہاسٹل) کو جاتی ہیں، یہ تصویر شاید وہاں لی گئی ہے۔
 
عاطف بٹ

محفلین
گروپ میں شام سب لوگوں کے نام معلوم ہوں تو وہ بھی لکھیے گا۔ کیا آپ نے "الکھ نگری" پڑھی ہے؟ اس میں بھی بہت سی ایسی یادگار تصاویر شامل ہیں۔
جی ضرور۔ ایک دو روز میں جی سی جاتا ہوں تو وہاں سے یہ تصویر دیکھ کر اس کے نیچے سے نام پڑھ کر لکھ لاؤں گا۔
نہیں پڑھی، شاید کبھی پڑھوں۔ تصاویر ’روزگارِ فقیر‘ میں بھی بہت شاندار اور یادگار ہیں۔
 
اگر ممکن ہو تو پھر وہاں کی نئی تصاویر بھی پلیز
 
عاطف بھائی، "روزگارِ فقیر" کے بارے میں بتائیں کچھ
 
عاطف بٹ

محفلین
اگر ممکن ہو تو پھر وہاں کی نئی تصاویر بھی پلیز
جی ضرور۔ جی سی تو ڈیڑھ صدی کی ایک ایسی تاریخ کا گواہ ہے جس میں محمد حسین آزاد اور اقبال سے لے کر پطرس اور اشفاق صاحب تک کی زندگیوں کے کئی پہلو دکھائی دیتے ہیں۔
 
عاطف بٹ

محفلین
عاطف بھائی، "روزگارِ فقیر" کے بارے میں بتائیں کچھ
’روزگارِ فقیر‘ فقیر سید وحیدالدین کی کتاب ہے اقبال سے ان کی چند ملاقاتوں کے بارے میں۔ یہ کتاب دو جلدوں میں ہے۔ اس میں بہت سی نادر اور یادگار تصاویر ہیں۔ بہت دلچسپ اور معلوماتی کتاب ہے۔
 
پھر تو یقینا یادگار ہوئی، کیا یہ کتاب بازار میں دستیاب ہےعاطف بھائی؟
 
Top