صوفی محمد بھی تھوڑے کافر رہے ہونگے۔ سید منور حسن

up50.gif

بشکریہ جنگ
 
منور حسن کی بات درست ہے ۔ 73 کا ائین اسلامی ہے اور مولانا صوفی محمد کو غلطی پڑی ہے۔

کبھی کبھار سب ملا ایسا کرتے ہی ہیں۔ ایرانی ملا تو نے پوری حکومت ہی الٹ دی تھی۔
 
میر جماعت اسلامی سید منور حسن نے تصدیق کر دی ہےکہ مولانا صوفی محمد نے ماضی میں خود بھی کونسلر کا الیکشن لڑکرجیتا تھا اس کا مطلب ہے کہ اس وقت تو وہ بھی تھوڑے تھوڑے کافر رہے ہوں گے
 
منور صاحب نے یہ فرمایا ہے کہ مولانا صوفی محمد کا یہ فرمانا کہ 73 کا ائین غیر اسلامی ہے درست نہیں
کسی کے کافر ہونے کا فتویٰ نہیں‌دیا جیسا اپ کے مرشد الطاف دیتے رہتےہیں۔
 
محسن حجازی

محفلین
مسئلہ مسلمانوں کے ساتھ یہ ہے کہ بارہ بجے کے بعد سکھوں کی طرح ان کی بھی کھوپڑی الٹ جاتی ہے۔
مثلا طالبان کی بامیان کے مجسمے گرانے کی حماقت۔
یا یہ مولانا صوفی محمد کی بڑھکیں۔ بھائی ہو گیا اب ایک معاہدہ چلو شکر ادا کرو جامے میں رہو۔
مگر وہ مسلمان ہی کیا جسے عقل چھو کر گزر جائے یا علم و حکمت سے کوئی لینا دینا ہو۔
 
محسن حجازی

محفلین
دیگر یہ کہ میں نہیں مانتا کہ یہ معاملہ اس قدر سادہ ہے۔ کوئی بڑی سازش رچائی جا رہی ہے۔ غالبا امریکہ کی براہ راست مداخلت کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے یا کیا ہے واللہ اعلم باالصواب۔
 
قمراحمد

محسن حجازی صاحب آپ کے ارسال کردہ خیالات سے میں مکمل اتفاق کرتا ہوں۔ اِس سازش کا ایک ہی ایجنڈا ہے اور وہ پاکستان کو مزید ٹکڑوں میں تقسیم کرنا ۔ امریکہ، بھارت اور اففانستان مل کر اِس سازش کو پایاِ تکمیل تک سرانجام دینے کے لئے ہر طرح سے اپنے وسائل استعمال کر رہے ہیں۔ اللہ ہی پاکستان اور پاکستانیوں کی مکمل حفاظت کرئے۔۔۔ آمین
 
شمشاد

لائبریرین
میر جماعت اسلامی سید منور حسن نے تصدیق کر دی ہےکہ مولانا صوفی محمد نے ماضی میں خود بھی کونسلر کا الیکشن لڑکرجیتا تھا اس کا مطلب ہے کہ اس وقت تو وہ بھی تھوڑے تھوڑے کافر رہے ہوں گے

صوفی محمد نے غالباً 93 میں ایک بلدیاتی الیکشن لڑا ضرور تھا لیکن وہ اس میں جیتے نہیں تھے، ہار گئے تھے۔
 
راشد احمد

محفلین
ویسے مولانا صوفی سوات امن معاہدہ کے بعد جگے کا روپ دھار رہے ہیں اور ان پر طاقت کا نشہ چڑھ گیا ہے۔
 
Top