ضرب عضب کامیابی سے جاری ، ازبک جنگجوﺅں سمیت مزید 15مارے گئے ، مواصلاتی سینٹرتباہ

ضرب عضب کامیابی سے جاری ، ازبک جنگجوﺅں سمیت مزید 15مارے گئے ، مواصلاتی سینٹرتباہ
19 جون 2014 (15:32)
news-1403173931-1950.jpg

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف مسلح افواج کا ”ضرب عضب “ جاری ہے اور تازہ کارروائیوں میں مزید 15شدت پسندمارے گئے ہیں ۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کے مطابق گذشتہ رات پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے میرانشاہ کے مشرقی پہاڑوں پر زرتنگی کے علاقے میں فضائی کارروائی کی گئی ۔ کارروائی کے دوران مسلح افواج کے نشانہ بازوں نے 8ازبک شرپسندوں سمیت 15افرادکوموت کے گھاٹ اُتاردیاجبکہ چوٹیوں پر موجود دہشتگردوں کا مواصلاتی سنٹر بھی تباہ کردیاگیا۔آئی ایس پی آر نے مزیدبتایاکہ مرنیوالے دہشتگرد میرانشاہ روڈ پر بارودی سرنگیں نصب کرتے تھے اورآٹھ ازبک دہشتگردوں کو وہیں پر نشانہ بنایاگیا، علاقے میں موجود دہشتگردوں کا محاصرہ مزید سخت کردیاگیاہے ۔
http://dailypakistan.com.pk/zarb-e-azb/19-Jun-2014/114385
 
’ضرب عضب‘ کامیابی سے جاری، طالبان کی آپسی لڑائی بھی شدت اختیار کر گئی، مزید 8 ہلاک
18 جون 2014 (20:36)
news-1403105795-9250.jpg

پشاور (نمائندہ خصوصی) شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن ’ضرب عضب‘ کامیابی سے جاری ہے تو دوسری طرف طالبان گروپوں میں جاری آپسی لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے جس میں مزید 8 طالبان ہلاک ہو گئے ہیں۔ مسلح افواج کی تازہ کارروائیوں میں مزید 25 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ سویلین آبادی کیلئے نقل مکانی کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں شہریار اور سجنا گروپ میں جاری لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے اور تازہ ترین تصادم کے نتیجے میں مزید 8 طالبان ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔یاد رہے کہ طالبان گروپوں میں یہ لڑائی فوجی آپریشن شروع ہونے سے پہلے ہی شروع ہو گئی تھی جس میں اب تک کئی بار دونوں گروپوں میں مسلح تصادم ہو چکا ہے اور متعدد طالبان جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

دوسری جانب آپریشن ’ضرب عضب‘ کے دوران پاک فوج کی کارروائیوں میں مزید 25 طالبان ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق ’ضرب عضب‘ کے دوران جیٹ طیاروں کی بمباری میں مرنے والوں میں ملکی اور غیرملکی دہشت گرد شامل ہیں۔ فورسز نے میر علی اور میران شاہ کے علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا محاصرہ بھی سخت کر دیا ہے اور علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ پاک فوج نے سویلین آبادی کی نقل مکانی کیلئے شیڈول جاری کرتے ہوئے کرفیو میں بھی نرمی کر دی ہے اور کہا ہے کہ آپریشن والے علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے افراد کو فوج تحفظ فراہم کرے گی۔
http://dailypakistan.com.pk/zarb-e-azb/18-Jun-2014/114098
 

قیصرانی

لائبریرین
طالبان کی پشت پناہی کا الزام انڈیا پر لگانے والے ذرا سوچیں کہ ابھی تک اس کاروائی میں کتنے انڈین مارے گئے؟
 
طالبان کی پشت پناہی کا الزام انڈیا پر لگانے والے ذرا سوچیں کہ ابھی تک اس کاروائی میں کتنے انڈین مارے گئے؟
شطرنج میں پیادے آگے رکھے ہوتے ہیں اور وزیر کی حفاظت کیلئے بادشاہ کو چھوڑ کر باقی تمام مہرے قربان کئے جاسکتے ہیں۔۔۔۔
اس کھیل میں تعینِ مراتب ہے ضروری
شاطر کی عنایت سے تُو فرزیں، میں پیادہ
بیچارہ پیادہ تو ہے اک مہرہِ ناچیز
فرزیں سے بھی پوشیدہ ہے شاطر کا ارادہ
فرزیں = queen=وزیر
 
Top