برگ حنا
محفلین
ابھی دیکھتی ہوں بھیاچیلنج قبول کرتے ہوئے انہیں اوپر جواب دے تو دیا ہے۔ مراسلہ نمبر 8 ملاحظہ فرمائیں۔
ابھی دیکھتی ہوں بھیاچیلنج قبول کرتے ہوئے انہیں اوپر جواب دے تو دیا ہے۔ مراسلہ نمبر 8 ملاحظہ فرمائیں۔
واللہ چھوٹا غالب کیا خوب کہا ہے آپ نے، اب تو کچھ کچھ میرا بھی دل کرنے لگا ہے۔ یعنی دریا کو کُوزے میں بند کردیا ۔
جواب : اشتہار ضرورتِ رشتہ منجانب چھوٹے غالب
پسند آیا آپ کا اشتہار، کہیں یہی تو نہیں آپ کا کاروبار، ہیں بکاؤ میرے سرکار جو چلے آئے ہیں سرِ بازار، لیکر خود اپنی پکار۔ ہو رہے ہیں ذلیل و خوار ۔۔۔ سید زادہ، نو عمر، جھوٹی لگتی ہے یہ خبر، پستہ قد تو ہو گی موٹی بھی آپ کی کمر ۔۔۔ ہیں آپ جوان از اعلیٰ خاندان، ہوتا گر یہ سچ تو نہ مانگتے جہیز میں پاندان، گلدان۔۔۔ اسی مانگ کے سبب ہیں آپ کنوارے پریشان۔
کوئی بات نہیں کر لیجیے مجھے قبول، آزردہ دل ہوں اور دھول کا پھول۔۔۔ ہوں صورت سے حور مگر قسمت سے مجبور، شوق ہے سرخی کا نہ میک اَپ پسند، ماں باپ نے رکھا ہے گھر میں نظر بند، دینی تعلیم سے ہوں مالا مال، گو چاندی کی جھلک رکھتے ہیں کچھ بال، غریبی نے نکھار دیئے ہیں خد و خال، جوانی تو ہے مثلِ حباب، مال کے علاوہ سب کچھ مجھ میں ہے جناب، آپ کاروباری ہوں یا کہ اناڑی۔۔۔ چھوٹی سی ہو دکان یا مکان ۔۔۔
کاش بن جائیں آپ مومن، قبول کر لیں یہ کمسن، بیوپاری سے بن جائیں محسن، اپنی بیوی بنا لیں مجھے، اپنے سینے سے لگا لیں مجھے، غلط نظروں سے بچا لیں مجھے۔۔۔ رقعہ میں حاضر ہے تصویر، گر پسند ہو کر دیجیے تحریر، ورنہ بے کار ہے سب تقریر، سمجھونگی یہی ہے سب تقدیر، چار سو بیس (420) سے کر لیجیے انتقال، گلی نو دو گیارہ میں جو ہے ایک ہسپتال، حیران چوک سے آگے ہے اپنی بھی چھال، پریشان منزل سے آگے آئیں گے تو وہیں مرقد میں ہے ہمارا دارلزار، اگر جلد چلے آئیں گے تو والدین کو میرے بقید حیات پائیں گے، وہاں قریب ہی ہے اپنے بھائی کا آفس، نہیں ہوں پسند تو پھر ۔۔۔ خدا حافظ۔
ڈیمانڈ تو ایسی ایسی آتی ہیں آرڈر پر تیار کی جائیں تو پوری نہ ہوں ، شمشاد اب کس کس کی ڈیمانڈیں پوری کریں۔
شادی دفتر کھولا ہے خواہش دفتر نہیں۔
ہمت مرداں کا محاورہ لگتا ہے اب بدلنا ہوگا کہ بہت ناحق استعمال بڑھ گیا ہے اس کا ۔
اب سر بستہ راز کاہے کھلوانے کے درپے ہیں۔
پردہ نشینوں کے ناموں کی وجہ سے ہی تو سربستہ راز ہیں۔شمشاد ، اس میں بہت سے پردہ نشینوں کے نام آئیں گے۔
رہنے دیجئے بھیا ہم نے تو یونہی "اندازہ" لگایا تھااب سر بستہ راز کاہے کھلوانے کے درپے ہیں۔
شمشاد بھیا آئیں ناں ادھر ذراچھوٹا غالبنہ مسہری نہ چارپائی، نہ روئی بھری رضائی، نہ زیور طلائی ، نہ ہی کرسیاں میز، بالکل نہیں چاہیے جہیزشمشادہیں آپ جوان از اعلیٰ خاندان، ہوتا گر یہ سچ تو نہ مانگتے جہیز میں پاندان، گلدان۔۔۔ اسی مانگ کے سبب ہیں آپ کنوارے پریشان۔کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟میرے خلاف پراپیگنڈے کی انتہا!!!!!!!!اف میرے خداشمشاد کو سمجھابندہ بن میرے بھرانہ میری شادی میں ٹانگ اڑااپنی تو شادی لی کرابلکہ آپ تو چکے ہیں ہنڈاساڈی واری کیوں پڑواتے ہو پھڈااے بی بی برگ حناانصاف کا بول بالا کرا
ہاہاہاہاہاہاہا خیال کیجئے گا کچھ ، میں آپ کو پہلے ہی بتا چکا ہوں کہ میں کندذہن انسان ہوں اسلئے ہی سمجھنے والا کام آپ کو خود کرنا ہوگا
ہیں سچی چھوٹاغالبؔ بھیاپہلے والے اشتہار میں تھا، بعد میں تدوین کر کے اس کو نکالا گیا ہے۔
میرے پاس ان کا پہلے والا اشتہار موجود ہے۔
ایک اور پراپیگنڈہپہلے والے اشتہار میں تھا، بعد میں تدوین کر کے اس کو نکالا گیا ہے۔
سفید جھوٹ ہے آپو جیہیں سچی چھوٹاغالبؔ بھیا