ضرورتِ واٹر مارک برائے ای بکس آف لائبریری

مہوش علی

لائبریرین
سولنگی برادر سے گفتگو ہوئی۔

اسکے بعد پروگرام یہ ہے کہ لائبریری میں موجود کتب کی جلد از جلد اور زیادہ سے زیادہ ای بکس تیار کی جائیں (اور بیک گراؤنڈ میں اردو ویب کا واٹر مارک استعمال کیا جائے)۔

تو جو حضرات واٹر مارکس بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں وہ اپنا ہاتھ بلند کریں اور کچھ سیمپل یہاں پر پوسٹ کریں۔

شکریہ۔

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

جی مہوش بہن، میرا بھی یہی خیال ہے کہ اب پاک نوری نستعلیق منظر عام پر آنے والا ہے تو ای بکس اسی میں تیار ہونی چاہییں۔ یہ ہر لحاظ سے بہترین حل ثابت ہوگا۔ اس سے یونیکوڈ فارمیٹ اور نوری نستعلیق کے فوائد یکجا ہو جائیں گے۔ اور جیسا کہ داستان خواجہ بخارا کی والے سمپل سے ظاہر ہوتا ہے، اس میں فائل کا سائز بھی غیر ضروری طور پر نہیں بڑھے گا کیونکہ پی ڈی ایف میں پورا فونٹ ایمبیڈ نہیں ہوتا بلکہ صرف ضروری گلفس استعمال ہوتی ہیں۔

جہاں تک واٹر مارک کا تعلق ہے تو کوئی بھی امیج بطور واٹر مارک کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے کسی خاص ٹکنیک کی ضرورت نہیں ہے۔ باسم نے ایک مرتبہ اردو ویب کے لوگو بنائے تھے۔ انہیں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ویسے میرے خیال میں لائبریری پراجیکٹ کا الگ سے لوگو بننا چاہیے اور اسے ہی بطور واٹر مارک استعمال کیا جانا چاہیے۔
 
arifkarim

معطل
بھائی جان واٹر مارک تو آفس 2007 میں بھی ڈالا جاسکتا ہے۔ اسکے لئے کسی ٹیکنیک کی کیا ضرورت ہے؟

2005392277535005976_rs.jpg
 
الف عین

لائبریرین
لیکن اس کی ضرورت؟ ہم تو بھئی اردو کے خدام ہیں۔ ہماری کتابیں بھی آزاد لائسینس کی ہیں۔ میرا خیال تو محض یہی ہے کہ بس آخر یا شروع میں بھی بس یہ لکھ دیا جائے کہ یہ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ کی پیشکش ہے۔ اس کا خیال بعد میں آیا جب کہ میری تقریبا ڈیڑھ سو کتابیں ای بکس کی شکل میں بن چکی ہیں۔ کہ ساتھ ہی ییہ بھی لکھ دیا جائے کہ اجازت نامے کے لئے اٹیچڈ فائل دیکھیں۔ یہ فائل میں ہر زِپ فائل میں دے ہی رہا ہوں۔
یہ اس لئے کہ واٹر مارک کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ کوئی اس کی نقل اسی صورت میں جوں کی توں نہ کر لے۔
 
اعجاز صاحب،

آزاد لائسنس کا خاکہ میرے ذہن میں یہ ہے کہ "اصل متن" کاپی رائیٹ فری ہے اور آپ اسے نقل کر سکتے ہیں۔ مگر اصل متن کی پریزنٹیشن ہماری پرسنل پسند و ناپسند پر ہے۔ تو اگر کسی کو متن چاہیے تو وہ ورڈ فائل ہم سے لے سکتا ہے اور اپنی پسند کی آگے ای بک بنا سکتا ہے۔

واٹر مارک استعمال کرنے کا مقصد مجھے یہ نظر آ رہا ہے کہ اس سے لائبریری پراجیکٹ کی ساتھ میں تشہیر بھی ہوتی جائے گی جو اس لحاظ سے ضروری ہے کہ نئے اراکین ہمیں جوائن کر سکیں۔

///////////////

نبیل بھائی،

ہمارے جتنے بھی پراجیکٹ چل رہے ہیں، اُن کا "محور" مجھے صرف یہ محفل نظر آ رہی ہے۔ تو کیا یہ بہتر نہ ہو گا کہ اسی کو مستقل محور مانتے ہوئے باقی پراجیکٹز کی یہاں سے تشہیر کی جائے؟ ویسے آپکی بات میں بھی بہت زیادہ وزن ہے کہ واٹر مارک محفل کا نہیں بلکہ لائبریری کا ہونا چاہیے۔۔۔۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بالکل بالکل ۔۔۔ لوگو پر کام ہو رہا ہے اور لائبریری کا لوگو الگ سے ہوگا !

نبیل بھائی ۔۔۔ اوتار کے حوالے سے جو تجویز لکھی تھی اب میں اسے موڈیفائی کر رہی ہوں کچھ ۔۔۔ اب مجھے کچھ اور بھی سوجھ گیا ہے : )

مہوش ۔۔۔ ای بک میں واٹر مارک کے علاوہ بھی چند چیزیں اضافہ چاہییں ۔۔۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

واٹر مارک سے میں یہی سمجھا ہوں کہ یہ پی ڈی ایف کے ہر صفحے کے بیک گراؤنڈ میں ایک مدھم سا امیج ہوگا۔ کیا اس کی جگہ ای بک کے ہیڈر یا فوٹر کا استعمال بہتر نہیں رہے گا؟ میرے خیال میں ایک ای بک کی ٹیمپلیٹ بنا لینا بہتر ہوگا جس میں ایک سمپل سرورق بنا ہوا ہوا ہو اور ایک علیحدہ سے لائبریری پراجیکٹ‌ کا تعارفی صفحہ جس پر اردو ویب، محفل فورم اور لائبریری سائٹ کا بمعہ ان کے لوگوز ذکر موجود ہو۔ شاید یہ تجاویز پہلے بھی پیش کی جاتی رہی ہیں۔ شگفتہ اور مہوش، آپ کو ای بک بنانے کا کتنا تجربہ ہے؟
 
مہوش علی

لائبریرین
شکریہ شگفتہ بہن،

آپ کبھی کبھار لائبریری پراجیکٹ پر تبصرے کرتی رہا کریں تو مجھے احساس رہے کہ کوئی ہے جسے میرے ساتھ ساتھ فکر لگی ہوئی ہے :)

ویسے اطلاعا عرض ہے کہ میں بہت آہستگی سے، مگر مستقل طور پر لائبریری پر کچھ نہ کچھ کام کرتی رہتی ہوں۔

ای بک کے حوالے سے میری امیدیں یہ ہیں کہ :

۔ بے شک شروع میں پوری کتاب کے نیویگیشن نہ بنائی جائے، بلکہ صرف صفحہ اول بنا کر اس میں کتاب ڈاؤنلوڈ کے لیے رکھ دی جائے۔

اس طرح کتاب کا نام اسکے مخصوص زمرے میں (اور مصنف کے نام کے نیچے بھی ) شائع ہو جائے گا اور نئے براؤز کرنے والے اپنی پسند کی کتاب ڈھونڈ سکیں۔

اس طرح اگرچہ کہ لائبریری پر کتاب 100 فی صد مکمل نہیں ہو گی، مگر اس شکل میں ضرور آ جائے گی کہ ہم کہ سکیں کہ "گلشن کا کاروبار شروع ہو گیا ہے"

یعنی یہ ارکین کے لیے ایک طرح کا incentive ہو گا کہ وہ آگے بڑھیں اور اس ای بک کی ورڈ فائل سے مکمل کتاب کو لائبریری پر بنائیں۔

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

اعجاز صاحب،

اس سلسلے میں تو سب سے پہلے آپ ہی سے درخواست کی جا سکتی ہے کہ آپ اس سلسلے میں کچھ کیجئے کیونکہ اب کسی بھی کتاب کا صفحہ اول بنانا آپکو آ ہی گیا ہے اور یہ چیز بالکل آسان ہے۔

میں نے "فردوس بریں" کی ای بک آپکے سائیٹ سے لے کر لائبریری پر اپلوڈ کی ہے اور اسکا لنک ھیڈر کے کوڈ میں لکھنے سے ہر چیز بالکل صحیح ظاہر ہو رہی ہے۔

دیکھئے:

http://www.urdulibrary.org/index.php?title=فردوس_بریں
 
مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

ما شاء اللہ ای بک بنانے پر بھی کام ہورہا ہے.. :eek:

کوئی اچھی سی ای بک بطور نمونہ مل سکتی ہے..؟

واللہ الموفق
 
نبیل

تکنیکی معاون
مکی بھائی آپ حیران کیوں ہوئے ہیں ای بک کا سن کر؟ اگر اس سلسلے میں آپ ہماری مدد کر سکیں تو بہت عنایت ہوگی۔ آپ نے ایک مرتبہ ایک بہت اچھی ای بک تیار بھی کی تھی۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شکریہ شگفتہ بہن،

آپ کبھی کبھار لائبریری پراجیکٹ پر تبصرے کرتی رہا کریں تو مجھے احساس رہے کہ کوئی ہے جسے میرے ساتھ ساتھ فکر لگی ہوئی ہے :)

ویسے اطلاعا عرض ہے کہ میں بہت آہستگی سے، مگر مستقل طور پر لائبریری پر کچھ نہ کچھ کام کرتی رہتی ہوں۔

ای بک کے حوالے سے میری امیدیں یہ ہیں کہ :

۔ بے شک شروع میں پوری کتاب کے نیویگیشن نہ بنائی جائے، بلکہ صرف صفحہ اول بنا کر اس میں کتاب ڈاؤنلوڈ کے لیے رکھ دی جائے۔

اس طرح کتاب کا نام اسکے مخصوص زمرے میں (اور مصنف کے نام کے نیچے بھی ) شائع ہو جائے گا اور نئے براؤز کرنے والے اپنی پسند کی کتاب ڈھونڈ سکیں۔

اس طرح اگرچہ کہ لائبریری پر کتاب 100 فی صد مکمل نہیں ہو گی، مگر اس شکل میں ضرور آ جائے گی کہ ہم کہ سکیں کہ "گلشن کا کاروبار شروع ہو گیا ہے"

یعنی یہ ارکین کے لیے ایک طرح کا incentive ہو گا کہ وہ آگے بڑھیں اور اس ای بک کی ورڈ فائل سے مکمل کتاب کو لائبریری پر بنائیں۔

مہوش ، فکریں نہیں پالنی صرف کام کرتے رہنا ہے :)

آپ کی یہ تجویز اچھی ہے لیکن اسے صرف ایک آپشن کے طور پر لینا چاہیے اور اس کے ساتھ ساتھ دوسرے آپشنز بھی ہوں ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم،

واٹر مارک سے میں یہی سمجھا ہوں کہ یہ پی ڈی ایف کے ہر صفحے کے بیک گراؤنڈ میں ایک مدھم سا امیج ہوگا۔ کیا اس کی جگہ ای بک کے ہیڈر یا فوٹر کا استعمال بہتر نہیں رہے گا؟ میرے خیال میں ایک ای بک کی ٹیمپلیٹ بنا لینا بہتر ہوگا جس میں ایک سمپل سرورق بنا ہوا ہوا ہو اور ایک علیحدہ سے لائبریری پراجیکٹ‌ کا تعارفی صفحہ جس پر اردو ویب، محفل فورم اور لائبریری سائٹ کا بمعہ ان کے لوگوز ذکر موجود ہو۔ شاید یہ تجاویز پہلے بھی پیش کی جاتی رہی ہیں۔ شگفتہ اور مہوش، آپ کو ای بک بنانے کا کتنا تجربہ ہے؟

نبیل بھائی اپنا تجربہ خود مجھے ہی پسند نہیں آیا اس لئے یہی کہوں گی کہ نہیں۔

بہت پہلے قیصرانی صاحب سے اس بارے میں تفصیل سے ڈسکشن ہوا تھا اور ایک فہرست بنائی تھی اس ضمن میں کہ کیا کچھ شامل کیا جائے۔
 
مکی

معطل
مکی بھائی آپ حیران کیوں ہوئے ہیں ای بک کا سن کر؟ اگر اس سلسلے میں آپ ہماری مدد کر سکیں تو بہت عنایت ہوگی۔ آپ نے ایک مرتبہ ایک بہت اچھی ای بک تیار بھی کی تھی۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حیران اس لیے ہوں کہ اب 'ای بک' کے بارے میں سوچا جانے لگا ہے جن کی ہمارے ہاں شدید قلت ہے.. کچھ عرصہ قبل سابقہ لائبریری کا ایک چکر لگایا تھا.. شنید تھی کہ دیوانِ غالب وہاں دستیاب ہے.. مگر جس حالت میں وہ دیوان مجھے ملا میرے حساب سے اس کا ہونا نا ہونا برابر تھا.. میں توقع کر رہا تھا کہ دیوان کسی فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کے لیے دستیاب ہوگا مگر پیچیدہ ویب صفحات میں اسے بکھرا دیکھ کر میں کافی مایوس ہوا کہ جب لکھ ہی لیا ہے تو ڈاونلوڈ کے لیے دستیاب کیوں نہیں کرتے اس طرح بکھیرنے کی کیا ضرورت ہے..؟! میرا نہیں خیال کہ کسی کے پاس اتنا وقت ہوگا کہ وہ آن لائن بیٹھ کر دیوان یا کسی بھی کتاب کا مطالعہ کرے.. عرب دنیا میں بہت ساری ای بکس کی سائٹس ہیں مگر وہاں آن لائن پڑھنے کا کوئی تصور نہیں ہے.. کتاب کے نام کے ذیل میں اس کی کچھ تفصیل ملاحظہ کریں اور اس کے ذیل میں ڈاونلوڈ کے بٹن پر کلک کرکے کتاب ڈاونلوڈ کرلیں.. اور قصہ ختم.. ان ویب سائٹس میں سر فہرست المکتبہ الالکترونیہ الشاملہ ہے جس کا میں ماڈریٹر بھی ہوں اس لائبریری میں آپ میرا صفحہ بھی ملاحظہ کرسکتے ہیں جس میں میری لکھی ہوئی کچھ کتابیں موجود ہیں..

اگر کسی کتاب کو ای بک کی شکل دینی ہے تو میں اس میں اپنا حصہ ضرور ڈالوں گا آپ مجھے کوئی بھی ایک کتاب دے دیں میں اسے بہتر شکل میں پیش کرنے کی کوشش کروں گا..

واللہ الموفق
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہر ای بک میں :

تعارفی صفحہ ایک یا دو پر مشتمل ہوسکتا ہے۔

اس میں کچھ چیزیں مستقل طور پر شامل رہیں (ہر ای بک میں)۔

کچھ تعارف غیر مستقل۔۔۔ جو صرف اس مخصوص متن کے حوالے سے ہوگا جس کی ای بک بنائی جائے گی۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بسم اللہ الرحمن الرحیم

حیران اس لیے ہوں کہ اب 'ای بک' کے بارے میں سوچا جانے لگا ہے جن کی ہمارے ہاں شدید قلت ہے.. کچھ عرصہ قبل سابقہ لائبریری کا ایک چکر لگایا تھا.. شنید تھی کہ دیوانِ غالب وہاں دستیاب ہے.. مگر جس حالت میں وہ دیوان مجھے ملا میرے حساب سے اس کا ہونا نا ہونا برابر تھا.. میں توقع کر رہا تھا کہ دیوان کسی فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کے لیے دستیاب ہوگا مگر پیچیدہ ویب صفحات میں اسے بکھرا دیکھ کر میں کافی مایوس ہوا کہ جب لکھ ہی لیا ہے تو ڈاونلوڈ کے لیے دستیاب کیوں نہیں کرتے اس طرح بکھیرنے کی کیا ضرورت ہے..؟! میرا نہیں خیال کہ کسی کے پاس اتنا وقت ہوگا کہ وہ آن لائن بیٹھ کر دیوان یا کسی بھی کتاب کا مطالعہ کرے.. عرب دنیا میں بہت ساری ای بکس کی سائٹس ہیں مگر وہاں آن لائن پڑھنے کا کوئی تصور نہیں ہے.. کتاب کے نام کے ذیل میں اس کی کچھ تفصیل ملاحظہ کریں اور اس کے ذیل میں ڈاونلوڈ کے بٹن پر کلک کرکے کتاب ڈاونلوڈ کرلیں.. اور قصہ ختم.. ان ویب سائٹس میں سر فہرست المکتبہ الالکترونیہ الشاملہ ہے جس کا میں ماڈریٹر بھی ہوں اس لائبریری میں آپ میرا صفحہ بھی ملاحظہ کرسکتے ہیں جس میں میری لکھی ہوئی کچھ کتابیں موجود ہیں..

اگر کسی کتاب کو ای بک کی شکل دینی ہے تو میں اس میں اپنا حصہ ضرور ڈالوں گا آپ مجھے کوئی بھی ایک کتاب دے دیں میں اسے بہتر شکل میں پیش کرنے کی کوشش کروں گا..

واللہ الموفق

السلام علیکم مکی ، سوچنے کا کام اب نہیں ہو رہا بلکہ اس پر عمل بھی کیا گیا ہے۔

اگر آپ چاہیں تو سرسید کی کہانی ان کی اپنی زبانی کی ای بک بنالیں ۔

شکریہ
 
مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

وہ تو ٹھیک ہے محترمہ مگر یہ کتاب ملے گی کہاں..؟؟

واللہ الموفق
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ مکی بھائی۔ آپ ای بک بنا رہے ہیں تو اس کے پراسس کی کچھ تفصیل بھی فراہم کر دیں تاکہ دوستوں کو اس سے فائدہ ہو جائے۔ میری خواہش تھی کہ ای بکس کے لیے پاک نوری نستعلیق کا استعمال کیا جائے لیکن اس کا انتظار کرنا مناسب نہیں ہوگا۔
 
مکی

معطل
بہت شکریہ مکی بھائی۔ آپ ای بک بنا رہے ہیں تو اس کے پراسس کی کچھ تفصیل بھی فراہم کر دیں تاکہ دوستوں کو اس سے فائدہ ہو جائے۔ میری خواہش تھی کہ ای بکس کے لیے پاک نوری نستعلیق کا استعمال کیا جائے لیکن اس کا انتظار کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

تفصیل کچھ خاص نہیں ہے نبیل بھائی.. اصل اور مشکل ترین کام کتاب کو لکھنا ہوتا ہے.. ایک بار کتاب لکھ لی جائے پھر اسے جس فارمیٹ چاہیں تبدیل کیا جاسکتا ہے.. اس ضمن میں دو فارمیٹ ہی رائج ہیں ایک پی ڈی ایف اور دوسرا exe دونوں فارمیٹس میں حسبِ منشا کاپی اور پرنٹ کی پابندی لگائی جاسکتی ہے جس کا مقصد مصنف کے حقوق کی حفاظت ہوتا ہے تاکہ کوئی دوسرا دعویدار نہ بن بیٹھے.. exe فارمیٹ میں ٹرائل بک بھی بنائی جاسکتی ہے جو ایک معینہ مدت کے بعد ایکسپائر ہوجاتی ہے اور اسے رجسٹر کرنے کے لیے مصنف سے خریدنا پڑتا ہے.. exe فارمیٹ کے لیے کتاب html میں تیار کرنی پڑتی ہے بالکل جس طرح کوئی ویب سائٹ تیار کی جاتی ہے.. اس طرح اسے بہتر انداز میں ڈیزائن کیا جاسکتا ہے اور خوبصورتی کے لیے گریفکس کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے.. اور آخر میں اسے کسی بھی ای بک کے لیے مخصوص سوفٹ ویر سے گزار کر ای بک حاصل کی جاسکتی ہے جسے چلانے کے لیے کسی اضافی سوفٹ ویر کی ضروت نہیں ہوتی.. ان سوفٹ ویرز میں کچھ قابلِ ذکر یہ ہیں:

چائنا کا eBookWorkshop جو میرا پسندیدہ پروگرام ہے، اس میں ای بک کے براؤزر میں آپ اپنی ویب سائٹ کا متحرک لوگو لگاسکتے ہیں اور تمام بٹن کا ترجمہ کیا جاسکتا ہے..

E-editor ایک اچھا پروگرام ہے مگر میڈ ان چائنا کے مقابلے میں کچھ نہیں..

html executable ایک بہترین اور ہر طرح سے مکمل پروگرام مگر اس کی خامی یہ ہے کہ کتاب کمپائل کرنے کے بعد یہ متن کی ڈائریکشن بائیں سے دائیں کردیتا ہے..

لیکن پی ڈی ایف فارمیٹ زیادہ مقبول ہے کیونکہ اسے ونڈوز اور لینکس دونوں پر چلایا جاسکتا ہے.. پی ڈی ایف فارمیٹ میں ای بک بنانے کے لیے متن کو ورڈ کی فائل میں ہی بہتر انداز میں فارمیٹ کرکے اسے پی ڈی ایف میں ایکسپورٹ کیا جاسکتا ہے جو نسبتاً آسان بھی ہے اور زیادہ معروف ومقبول طریقہ ہے اور یہی میں سر سید کی کہانی کے ساتھ کرنے لگا ہوں..

واللہ الموفق
 
Top