ضرورت برائے مترجم انگریزی نیوز سے اردو میں

اگر کوئی دوست انگریزی خبروں کا صحافیانہ اردو ترجمہ کرنے میں مہارت رکھتے ہیں اور مناسب معاوضہ لیں تو فوری رابطہ کریں، ہفت روزہ اردو اخبار کے لئے ٹورانٹو میں مترجم کی ضرورت ہے، انگریزی خبریں ہم مہیا کر دیں‌گے، اسکی انپیج فائل ایک سرخی کے ساتھ بنا کر دینی ہوگی۔ پیر اور منگل کے دن یہ سارا کام کیا جائے گا۔ براہ مہربانی اس دھاگے یا ذپ کے ذریعے رابطہ کیجئے۔
شکریہ
 
بندہ مہارت تو نہیں رکھتا لیکن کوشش کر سکتا ہے۔مختصرآ کوائف حسب ذیل ہیں۔
نام: سید جاوید اقبال
عمر: 31 سال
تعلیمی کیفیت: ایم اے اردو
موجودہ مصروفیت: ایک ادارے میں بطور مصنف (درسی کتب
اگر مناسب خیال فرمائیں تو نمونے کے طور پر خبریں بھیج کر آزمائیں۔
والسلام
سید جاوید اقبال
 

ijaz1976

محفلین
اگر آپ کو متعلقہ شخص مل گیا تو ٹھیک ہے ورنہ میں یہ خدمت انجام دے سکتا ہوں کیونکہ میں اخبار کے شعبہ سے ہی منسلک ہوں ، میری تعلیم ایم اے اسلامیات ہے، اس کے ساتھ ساتھ اردو کمپوزنگ میں بھی اچھی سپیڈ ہے۔
باقی نمونے کے طور پر خبریں ترجمہ کروا کر دیکھ سکتے ہیں۔
شکریہ
والسلام
اعجاز احمد
 
Top