ضرورت برائے ہوسٹز

عزیزامین

محفلین
تو آپ لوگ مجھے ریڈیو کی طرف دھکیل رہے ہیں اگر آپ بولنے میں ماہر ہیں تو خبریں ہیں کیوں دوسرا ویڈیو میں کیا مسئلہ ہے
 

تجمل حسین

محفلین
تو آپ لوگ مجھے ریڈیو کی طرف دھکیل رہے ہیں اگر آپ بولنے میں ماہر ہیں تو خبریں ہیں کیوں دوسرا ویڈیو میں کیا مسئلہ ہے
جہاں تک خبروں کا تعلق ہے تو میں خبروں کی ٹون میں بڑی آسانی سے پڑھ سکتا ہوں۔
جہاں تک ویڈیو کی بات ہے تو اس کے لیے میں اتنا خود اعتماد نہیں ہوں کہ ویڈیو پیش کرسکوں۔
ویسے بھی خبروں میں آپ آواز کے ساتھ ویڈیو کی جگہ خبریں لکھ کر ویڈیو بناسکتے ہیں جس سے سماعت سے محروم افراد بھی فائدہ اٹھائیں گے۔
 

تجمل حسین

محفلین
اس نشریات میں خبروں کا سیٹ اپ عجیب سا لگ رہا ہے
ضروری نہیں کہ آپ یہ سیٹ اپ ہر صورت کریں۔ میں نے تو صرف اس صورت میں کہا کہ اگر مستقل میں کبھی آپ یہ سیٹ اپ کرنا چاہیں تو ایک فرد آپ کو آسانی سے دستیاب ہوگا۔
 

عزیزامین

محفلین
جہاں تک خبروں کا تعلق ہے تو میں خبروں کی ٹون میں بڑی آسانی سے پڑھ سکتا ہوں۔
جہاں تک ویڈیو کی بات ہے تو اس کے لیے میں اتنا خود اعتماد نہیں ہوں کہ ویڈیو پیش کرسکوں۔
ویسے بھی خبروں میں آپ آواز کے ساتھ ویڈیو کی جگہ خبریں لکھ کر ویڈیو بناسکتے ہیں جس سے سماعت سے محروم افراد بھی فائدہ اٹھائیں گے۔
چلیں آپ ایک ویڈیو میں ٹرائی کر کے دیکھایں کیا پتہ آپ کتنے زبردست نکلیں؟ اعتماد جگانا بھی تو اس سروس کا مقصد ہے
 

تجمل حسین

محفلین
ویڈیو کے لیے فی الحال معذرت۔خبریں فی الحال آپ شروع نہیں کرنا چاہتے۔
ہاں اگر کسی پروگرام کے لیے اصرار کررہے ہیں تو سکرپٹ دے دیں کوشش کرتا ہوں آڈیو میں ہی پیش کرسکوں۔ اگر آڈیو کامیاب رہی تو پھر ویڈیو کی کوشش بھی جاسکتی ہے۔

آڈیو نیوز بھیج دیں اور یہ بھی بتا دیں کب سے جوائن کر رہے ہیں
خبریں مجھے خود تلاش کرنی پڑیں گی۔ :)
 

عزیزامین

محفلین
ویڈیو کے لیے فی الحال معذرت۔خبریں فی الحال آپ شروع نہیں کرنا چاہتے۔
ہاں اگر کسی پروگرام کے لیے اصرار کررہے ہیں تو سکرپٹ دے دیں کوشش کرتا ہوں آڈیو میں ہی پیش کرسکوں۔ اگر آڈیو کامیاب رہی تو پھر ویڈیو کی کوشش بھی جاسکتی ہے۔


خبریں مجھے خود تلاش کرنی پڑیں گی۔ :)
ظاہری بات ہے پر خبریں مستند ہوں، مجھے خوشی ہو آپ دو قدم آگے بڑھے آپ خبریں ادھر ٹرائی کریں، امید ہیں اچھا کریں گے اور مستقبل میں ہم آپ کو دیکھ پایں گے سکرپٹ بھیجتا ہوں
 

عزیزامین

محفلین
جہاں تک خبروں کا تعلق ہے تو میں خبروں کی ٹون میں بڑی آسانی سے پڑھ سکتا ہوں۔
جہاں تک ویڈیو کی بات ہے تو اس کے لیے میں اتنا خود اعتماد نہیں ہوں کہ ویڈیو پیش کرسکوں۔
ویسے بھی خبروں میں آپ آواز کے ساتھ ویڈیو کی جگہ خبریں لکھ کر ویڈیو بناسکتے ہیں جس سے سماعت سے محروم افراد بھی فائدہ اٹھائیں گے۔
یہ رہا سکرپٹ ،
دوستوانسانی معذوری کسی بھی نوعیت کی ہو متاثرہ انسان کی زندگی کو تکلیف دہ آزمائش سے دوچار کرتی ہے اور اگر یہ معذوری اِس نوعیت کی ہو کہ انسان اپنی روزِمرّہ زندگی کے ضروری اور ناگزیر امورسرانجام دینے کے لیے بھی دوسروں کا دست نگر ہو کر رہ جائےتوعین ممکن ہے کہ ایک نارمل انسان یعنی میں اور آپ شائد اُس معذور شخص کی اذیت کا اندازہ ہی نہ کر پائیں۔ نابینا پن انسانی معذوری کی ایک بھیانک شکل ہے جس میں متاثرہ افراد کی زندگی کبھی نہ ختم ہونے والے ایک اندھیرے دور میں داخل ہو جاتی ہے۔ اُن کی کربناک کیفیت کے ادراک کے لیے آپ محض پانچ منٹ کے لیے اپنی آنکھوں پر کپڑے کی پٹی باندھ کر اُس مہیب تاریکی کو محسوس کریں جو کسی جیتے جاگتے انسان کا مقدر ہو جاتی ہے۔ اِس سوچ کے ساتھ کہ ایسا کسی کے ساتھ زندگی بھر کے لیے ہو سکتا ہے آپ بے چین و بے سکون ہوئے بنا نہ رہ سکیں گے۔
انسان اپنی تمام تر کاوشوں کے باوجود دنیا سے حادثوں اور تکالیف کو یکسر ختم نہیں کر سکتا البتہ موثر منصوبہ بندی سے اِن کے اثرات کی شدت کو کم کر کے قابلِ برداشت سطح پر لا سکتا ہے۔ اجتماعی اور معاشرتی نوعیت کے کا موں کو فردِ واحد خاطر خواہ طور پر سرانجام نہیں دے سکتا خواہ وہ کتنا ہی با صلاحیت کیوں نہ ہو۔
نابینا افراد کی اندھیری دُنیا میں اُمید اور خوشی کے دیپ اور جُگنو روشن کرنے کے لیے ہمیں اُن کے دِل میں قدم قدم پر رہنمائی اور کئیر کیے جانے کا حوصلہ افزاء احساس جگانا ہو گا۔ اِس مشکل مشن کو اِس مصروف اور مشینی دور میں بغیر ٹیکنالوجی کے بر محل استعمال کے سر انجام دینا ممکن نہیں۔ ریڈیو والینٹئیرزکیئرنگ ہینڈز ایسے ہی انسان دوست جذبات کی ایک قابلِ عمل اوربے لوث کاوش ہے۔
۔
 

عزیزامین

محفلین
میں خبروں کے لیے آپ کو منع نہیں کر رہا یہ آپ کا شوق ہے یہ بھی ساتھ ساتھ کریں ویڈیو میں موسٹ ویلکم
 

عزیزامین

محفلین
میں خبروں کے لیے آپ کو منع نہیں کر رہا یہ آپ کا شوق ہے یہ بھی ساتھ ساتھ کریں ویڈیو میں موسٹ ویلکم
خبریں اگر سپیشل پرسنز کے متعلق بھی ہوں تو زیادہ مناسب ہے خبریں جھوٹی نہ ہوں وغیرہ وغیرہ ، آپ خود سمجھدار ہیں یہ ایک بہت ذمہ داری کا کام ہے
 

تجمل حسین

محفلین
خبریں اگر سپیشل پرسنز کے متعلق بھی ہوں تو زیادہ مناسب ہے خبریں جھوٹی نہ ہوں وغیرہ وغیرہ ، آپ خود سمجھدار ہیں یہ ایک بہت ذمہ داری کا کام ہے
اسی لیے تو میری خواہش ہے کہ اگر خبریں آپ یا کوئی اور فراہم کرسکے تو مجھے ریکارڈنگ میں مزید آسانی ہوگی۔
سکرپٹ میں نے محفوظ کرلیا ہے۔ کوشش کروں گا جلد از جلد ریکارڈنگ فراہم کرسکوں۔
 

تجمل حسین

محفلین
برائے مہربانی مجھے سب سے پہلے تو اپنے ویب ٹی وی کا ربط اور اس کا مکمل نام ہجوں کے ساتھ اردو اور انگلش میں بتائیے۔
 
Top