ضرورت براے مترجم

عزیزامین

محفلین
مجھے اچانک لگا کے آپ لوگوں کا دھیان ایک اہم بات کی طرف نہیں تو میرا دل چاہا آپ کی توجہ اس طرف دلاوں کے مترجم کا شعبہ بھی ہونا چاہیے صرف انگلش سے اردو نہیں بلکہ جو زبان آپکو آتی ہو اسکی تحریر کا ترجمہ اردو میں کیا جاے اسکا مواد کہیں سے لیا جا سکتا ہے کسی خبر یا کتاب یا پھر کسی بھی تحریر سے مجھے بتایا گیا ہے یہ لوگ میر ی مدد کر سکتے ہیں۔:1قیصرانی جی 2عمار خاں اور تعبیر سس
3: زینب
4: ابوشامل
5: زیک
6: جہانزیب
 

قیصرانی

لائبریرین
اردو، سرائیکی، پنجابی کسی حد تک، انگریزی، فننش

تنخواہ کتنی ہوگی اور ہفتے میں کتنے دن اور کل کتنے گھنٹے جاب؟
 
جزاک اللہ امین بھائی۔

میں سوچتا ہوں کہ ان شاء اللہ آپ کی کاوشیں کسی نہ کسی دن ضرور رنگ لائیں گی۔ اللہ آُ کو کامیاب کرے۔

چند باتیں جو آپ کا مراسلہ پڑھتے ہی میرے دماغ‌ سے ٹکرائیں وہ یہ کہ آپ کو ایسا کیوں لگا کہ ایسی ٹیم پہلے سے نہیں ہے؟ لائبریری میں کئی کتابیں ایسی ہیں جو انگریزی سے ترجمہ ہیں۔ اس کام میں قیصرانی بھائی اور مکی بھائی کا نام میرے دماغ میں سب سے پہلے آتا ہے۔ اور کتابوں کا ترجمہ تو سمجھ میں آتا ہے کہ اس پر کی گئی محنت مستقبل میں کام آسکتی ہے۔ پر خبروں کا ترجمہ چہ معنی دارد؟ مزید یہ کہ آپ نے فرمایا کہ فلاں فلاں میری مدد کر سکتے ہیں۔ تو اس میں آپکی مدد کرنے والی بات کہاں سے آتی ہے؟ کیا آپ کوئی ذاتی مفاد کا کام نکلوانا چاہتے ہیں؟ یا ایسی کسی ٹیم کی سربراہی کرنا چاہتے ہیں؟ دوسری صورت تو ہمیں بصد شوق قبول ہے پر آپ پر ذمہ داریاں بڑھ جائیں گی، نیز آپ کی اہلیت بھی اس کام کے لائق ہونی چاہئے۔

آپ کے دماغ میں کوئی پلان یا خاکہ تو ہوگا ہی اس بات کے تئیں! تو کیا آپ کچھ بتانا پسند کریں گے کہ کس قسم کا مواد آپ کی ترجیحات میں شامل ہوگا اور کیوں؟ نیز کن زبانوں پر آپ کی توجہ خاص کر کے ہوگی۔ اس کام کے دیرینہ فوائد اور مقاصد کیا ہونگے؟ نیز یہ کس حد تک فیزیبل ہوگا؟ وغرہ وغیرہ۔

واضح رہے کہ یہاں کوئی کسی کے لئے کام نہیں کرتا بلکہ سبھی مل کر کمیونٹی کے لئے کام کرتے ہیں۔ اسی کئے سارے کام رضاکارانہ بنیادوں پر ہوتے ہیں کسی پر کوئی جبر نہیں۔

نیز یہ کہ آپ میری باتوں کو اس تناظڑ میں مت لیجئے گا کہ آپ کچھ کرنا چاہتے ہیں تو راہ کاٹ رہا ہوں۔ میرا مقصد صرف یہ ہے کہ آپ اپنے پلان (اگر کوئی ہے) کا تجزیہ کر لیں۔ اور اس کی فیزیبلٹی کے تئیں مطمئن ہو لیں۔ اور محفلین کو اس پلان سے آگاہ کریں تاکہ کمیونٹی مل کر فیصلہ کرے کہ کمیونٹی کے لئے کیا کرنا ہے۔ کوئی مسئلہ ہو تو وہ بھی سامنے رکھیں۔

میری کسی بات سے کسی قسم کی تکلیف پہونچی ہو تو معذرت خواہ ہوں۔

والسلام۔
 

عزیزامین

محفلین
ابن سعید جی میں آپکی تفصیلی راے پر آپ کا تمام دل کی گہرایوں سے شکر گزار ہوں کے آپ نے میری رہنمائی کی ابھی تک کوئی خاص پلان ذہن میں نہیں ٹیم بن گی تو ٹیم ہی بتاے گی ترجیح والا موضوع وائلڈ لائف ہے
 

جہانزیب

محفلین
ابھی کے ابھی ، سب سے پہلے عزیز امین چونکہ البرٹا میں رہتے ہیں‌، یہ البرٹا کی لوکل نیوز کا ترجمہ پیش کریں‌ گے ۔
 

جہانزیب

محفلین
جب میں کراچی میں‌ رہتا تھا، تب پہلی دفعہ نیویارک چھ مہینے رہ کر گیا تھا، وہاں سب دوستوں‌ سے چاہے پنجاب سے ہوں‌ اردو بولتے تھے ۔ نیویارک سے واپسی پر میرا پنجابی پر ہاتھ بیٹھ گیا تھا، اور میں‌ انجانے میں سب سے پنجابی بول جاتا تھا ۔ تو میرے دوست کہتے تھے یہ نیویارک نہیں‌ اپنے گاوں گندم کی کٹائی کروا کے آٰیا ہے :lol:
 

جہانزیب

محفلین
اصل میں‌ جہاں‌ امتحان دیا ہے، انٹرویو لینے والا انڈین پنجابی تھا، اور پڑھنے کے لئے گرمکھی خط دیا، جو ہمیں‌ تو نہیں‌ آتا ۔ میرے بھائی نے اسے کہا کہ ہم شاہ مکھی میں‌ لکھتے ہیں‌ اور ممتحن کو شاہ مکھی کا نہیں‌ پتہ تھا ۔ اس نے فیل کرنے کا سوچا تو سپروائزر سے بات کر کے میرے بھائی نے اسے بتایا کہ پنجابی دو مختلف انداز سے لکھی جاتی ہے، اب اس کا دوبارہ امتحان اگلے مہینہ ہے جس میں‌ کوئی پاکستانی پنجابی ممتحن ہو گا۔
 

فہیم

لائبریرین
اصل میں‌ جہاں‌ امتحان دیا ہے، انٹرویو لینے والا انڈین پنجابی تھا، اور پڑھنے کے لئے گرمکھی خط دیا، جو ہمیں‌ تو نہیں‌ آتا ۔ میرے بھائی نے اسے کہا کہ ہم شاہ مکھی میں‌ لکھتے ہیں‌ اور ممتحن کو شاہ مکھی کا نہیں‌ پتہ تھا ۔ اس نے فیل کرنے کا سوچا تو سپروائزر سے بات کر کے میرے بھائی نے اسے بتایا کہ پنجابی دو مختلف انداز سے لکھی جاتی ہے، اب اس کا دوبارہ امتحان اگلے مہینہ ہے جس میں‌ کوئی پاکستانی پنجابی ممتحن ہو گا۔

یہ گرمکھی اور شاہ مکھی کا پہلی بار ہی سنے میں آیا ہے!
 

جہانزیب

محفلین
جیسے انڈین لکھتے ہیں‌اسے گرمکھی کہتے ہیں‌ اور جیسے ہم لکھتے ہیں‌ اردو جیسے اسے شاہ مکھی کہتے ہیں ۔
 

زین

لائبریرین
گرمکھی اور شاہ کی مکھی کا پتہ چل گیا اب اگر کوئی دوسری مکھی نہیں تو موضوع کی طرف توجہ دیتے ہیں ورنہ عزیز امین صاحب پھر غصہ کرینگے ۔
 
Top