ضرورت معاونین برائے اردو ترجمہ PHP Nuke

السلام علیکم محترم احباب!
میں نے پی ایچ پی نیوک پلاٹینم 7.6 کو اردو زبان میں استعمال کرنے کے لئے ڈیزائن کر لیا ہے۔ لیکن چونکہ اس کا ترجمہ کرنے کے لئے لگ بھگ اسی فائلز کا ترجمہ کرنا ہوگا جو میرے لئے ممکن نہ ہے۔ اس لئے مجھے ایسے دوستوں کی ضرورت ہے جو رضاکارانہ طور پر اردو کی ترویج و ترقی کے لئے یہ کام کر سکیں۔ میرا ارادہ ہے کہ چھ سات دوست مل کر اس کا ترجمہ کریں اور پھر ایک مشترکہ ویب سائٹ پر اس کو پیش کر دیں۔ اس سلسلے میں جو دوست احباب دلچسپی رکھتے ہوں، مجھے (فون نمبر حذف) پر کال کریں۔ اُمید ہے کہ اہلِ اردو اپنی زبان کی ترقی کے لئے ضرور میرا ساتھ دیں گے۔ اپنا بہت خیال رکھئے گا۔ میں آپ کے تعاون کا منتظر رہوں گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
گلفام مصطفی، کسی سوفٹویر کے اردو مقامیانے میں سب بڑا چیلنج اس کی لینگویج فائلوں کا اردو ترجمہ کرنا ہی ہے جو اگرچہ تکنیکی لحاظ سے مشکل تو نہیں ہے لیکن کافی وقت طلب کام ہے۔ آپ ہت کرکے ایک مرتبہ یہ کام شروع کریں سہی، ہو سکتا ہے کوئی آپ کا ساتھ دینے پر آمادہ ہو جائے۔ ویسے میں آپ کو کسی بہتر سی ایم ایس پر کام کرنے کا ہی مشورہ دوں گا۔ پی ایچ پی نیوک ٹیکنالوجی کے اعتبار سے کافی پرانا ہو گیا ہے۔
 
نبیل بھائی، آپ کا بیحد شکریہ۔ اس وقت اوپن سورس سی ایم ایس میں جملہ ہی بہتر جا رہا ہے۔ اُس کا اردو ترجمہ پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔ میں سوچ رہا ہوں کہ انویژن پاور بورڈ کو مقیاما جائے۔ اس حوالے سے آپ کیا کہتے ہیں؟ کیا میں آپ کا فون نمبر لے سکتا ہوں۔ نیز مجھے وی بلیٹن کا اردو ترجمہ درکار ہے، لائسنس پہلے ہی میرے پاس موجود ہے۔ کیا اس سلسلے میں آپ میری مدد کر سکتے ہیں؟
 
Top