ضرورت ِ رشتہ ---

طالوت

محفلین
گزشتہ دنوں پاکستان کے ایک معروف اور کثیر الاشاعت اخبار میں "ضرورت رشتہ کے کچھ اشتہار شائع ہوئے ، ان عجیب و غریب اشتہرات کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں ؟ ؟ اس طرح سے طے کیے گئے رشتوں کا احوال جانتے ہوں تو بھی بتائیے ۔۔۔
ہمشیرہ + 40 (دیکھنے میں کم عمر) گریجویٹ گڈ لوکننگ، اسمارٹ غیرشادی شدہ سنّی اردو اسپیکنگ کیلئے تعلیم یافتہ اچھی جاب یا بزنس مالی طور پر مستحکم اور لازمی ذاتی رہائش ہو غیرشادی شدہ دوسری شادی یا بیوی فوت، رابطہ کرسکتے ہیں۔
بلاتبصرہ !
میری بیٹی عمر 26 سال تعلیم MBA ملازم ملٹی نیشنل کمپنی قبول صورت مناسب قد گندمی رنگ اوپری ہونٹ میں پیدائشی معمولی نقص مناسب مخلص تعلیم یافتہ رشتہ درکار ہے۔
ایک معمولی نقص کے لیے اخباروں میں دھکے کھانا پڑتے ہیں :mad:
بیک گراؤنڈ، 37 سال کیلئے مالی طور پر مستحکم، خودمختار، تعلیمیافتہ ، پروفیشنل/ خودکارکاروبار، لڑکی کا رشتہ درکار ہے، عمر 35-40 سال جس کو اچھے جیون ساتھی کی تلاش ہو، بیوہ، خلع یافتہ مطلقہ بھی قابل قبول، بیرون ملک رہائشی بھی رابطہ کرسکتی ہیں،
اتنی بھی جلدی کیا ہے بھئی ؟
بیٹا 29 سال انٹر رہائش ملیر کینٹ گڈ لوکنگ، ایسی فیملی سے رشتہ درکار ہے جو ملک یا ملک سے باہر سپورٹ کریں ذات کی کوئی قید نہیں۔
لڑکا برائے فروخت ہے ؟ یا اس میں کوئی حرج نہیں ؟
لڑکی میں کسی بھی طرح کا کوئی نقص ہو میں شادی کرنے کو تیار ہوں وہ حضرات رابطہ کریں جو مالی سپورٹ دے سکیں
موصوف تو صرف لالچی ہیں ۔۔
بیٹی سید زادی ڈاکٹر BDS اسمارٹ خوبصورت کیلئے آرمڈ فورسز کے کمیشنڈ آفیسر ڈاکٹر یا سول ڈاکٹر، انجینئر کا رشتہ چاہئے
ہم جیسے نان کمیشنڈ کہاں جائیں گے پھر :blush: ؟ ؟
لڑکا 28سال اپنا ذاتی کاروبار ہالینڈ سٹیزن خوش مزاج اسمارٹ جہیز کی کوئی قید نہیں، لڑکی پڑھی لکھی ہو، صرف والدین رجوع کریں
جہیز کی کوئی قید نہیں :rolleyes: جہیز سے انکار ہے یا بھئی جو جی میں آئے دے دیجیے کہ ہالینڈ میں بھی حالات کچھ اچھے نہیں آ ج کل
بیٹا گرین کارڈ ہولڈر، بیوی سے علیحدگی کے لئے رشتہ درکار امریکی رہائشی، صرف گرین کارڈ ہولڈر، اردو اسپیکنگ طبقہ، مذہبی فیملی رابطہ کریں
بیوی سے علیحدگی کے لیے رشتہ درکار ہے :confused:
لڑکا عمر 32 سال قد چھ فٹ سنّی، حنفی بریلوی کے لیے ایسی لڑکی / خاتون کا رشتہ درکار جو اندرون / بیرون ملک سیٹل کراسکیں۔ عمر، زبان کی کوئی قید نہیں صرف اور صرف سنّی، حنفی بریلوی فیملیز / خودمختار خواتین مکمل اعتماد کے ساتھ رابطہ فرمائیں۔
کیا ضمانت ہے کہ آپ خود بیرون ملک سیٹل ہونے کے بعد آپ جنفی دیوبندی نہیں بن جائیں گے ؟
28سالہ راجپوت تعلیم یافتہ، کاروباری نوجوان پڑھی لکھی، خوبصورت لڑکی کا رشتہ درکار پاکستان سے باہر والوں کوترجیح صرف معمولی نقص، پرابلم کیس والے رجوع کریں
" پرابلم کیس والے رجوع کریں " پرابلم کیس والے کون ہوتے ہیں ؟
تین سگے بھائی عمریں 20 سے 25 سال آمدنی 30 ہزار بڑھنے کے امکانات ذاتی مکانات تعلق پنجاب متوسط درمیانے طبقے کے لوگ مسلمان کی حیثیت سے رجوع کریں۔
"بڑھنے کے امکانات" :| بھائی لوگ جیالے تو نہیں :laugh: یا پھر "بھائی" :beating:

جناب کچھ اس قسم کے اشتہارات چھپتے ہیں ، آپ کیا کہتے ہیں ؟
وسلام
 

زین

لائبریرین
بہت خوب طالوت بھائی، ہماری عمر نہیں ہوئی اس لیے ان بحثوں میں نہیں پڑھنا چاہتے
اور آپ جناب۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اخباروں میں اپنے لیے تو رشتہ نہیں ڈھونڈ رہے تھے ؟


ابھی جواب دیتی ہوں طالوت بریک کے بعدکہیں مت جائیگا۔
ہانڈی جل رہی ہے
آپ اپنی ہانڈی کو جلنے سے بچائے،تبصرہ بعد میں کیا جاسکتا ہے اور آج ہفتہ ہے طالوت بھائی دیر تک آن لائن ہوں‌گے ، ہے نا طالوت بھائی؟
 

قیصرانی

لائبریرین
اس بارے ایک مضمون پڑھا تھا کہ اس طرح‌کے ضرورت رشتہ کے تقریباً تمام اشتہارات فراڈ ہوتے ہیں
 

طالوت

محفلین
ابھی جواب دیتی ہوں طالوت بریک کے بعدکہیں مت جائیگا۔
ہانڈی جل رہی ہے
معاف کیجیے گا آپ کی اطلاع کے بعد نیٹ جاتا رہا لیکن آپ کی واپسی تو اب تک نہیں ہوئی ۔۔
بہت خوب طالوت بھائی، ہماری عمر نہیں ہوئی اس لیے ان بحثوں میں نہیں پڑھنا چاہتے
اور آپ جناب۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اخباروں میں اپنے لیے تو رشتہ نہیں ڈھونڈ رہے تھے ؟
آپ اپنی ہانڈی کو جلنے سے بچائے،تبصرہ بعد میں کیا جاسکتا ہے اور آج ہفتہ ہے طالوت بھائی دیر تک آن لائن ہوں‌گے ، ہے نا طالوت بھائی؟
شہزادے عمر کا اس سے کیا تعلق جو سوچتے ہو وہ کہہ ڈالو ، پوسٹ مارٹم کرنے والے بہت :) اصل میں گھر والوں نے ایک آخری وارننگ دی ہے کہ میاں خود بتاؤ ورنہ ہماری مرضی سے کر لو ، ان کی مرضی پر میں راضی نہیں اور اپنی میری کوئی مرضی نہیں کیونکہ بقول شمشاد کے آرڈر پر بنوانی پڑے گی ۔۔ اتفاق محض ہے کہ آج صبح ایک جگہ ان اشتہارات پر نظر پڑ گئی تو سوچا محفلین سے اس کے بارے میں رائے لیتے ہیں ۔۔اور ہاں دیر تک آن لائن ہونے کی کوئی صورت نہیں ۔۔
لا حول و لا قوۃ الا باللہ
وارث آپ نے لاحول مجھ پر پڑھی ہے یا ان اشتہارات پر ؟ :) ایک ہی جملے میں آپ نے سارا مدعا بیان کر دیا ورنہ آپ سے امید تھی کہ کچھ تفصیلاََ بیان کرتے ۔۔
وسلام
 

تعبیر

محفلین
سارا پوسٹ مارٹم تو خود آپ نے کر دیا طالوت میرے کرنے کے لیے تو کچھ بچایا ہی نہیں

ویسے یہان بھی اخبارات میں بڑے ہی عجیب اشتہارات چھپتے ہیں اور ساتھ میں فون نمبر بھی ہوتا ہے لیکن اجازت صرف ایس ایم ایس کی ہوتی ہے
فون تو ہم un known ہو کر کر سکتے ہیں پر مسیج مین نمبر پکڑا جاتا ہے اس لیے میں شرارت سوچتی رہ جاتی ہوں
 

تعبیر

محفلین
زین میرا بچپن مختلف انداز میں گزرا
اس دن ظفری بھی بچپن کو یاد کر رہے تھے ایک تھریڈ پوسٹ کرینگے اس تاپک پر بھی بس ذرا دسمبر آجائے
 

ماوراء

محفلین
دلچسپ۔
ہم پاکستان میں تھے جب۔ میرے ایک کزن کو ہر وقت شرارتیں سوجھتی رہتی تھیں۔ کچھ دن کے لیے ہمارے گھر آئے۔ اخبار میں ایسا ہی کوئی اشتہار تھا۔ لڑکی کے لیے۔ اس نے فون کیا، آگے سے کسی انکل نے اٹھایا، کزن شروع ہو گئے کہ اخبار میں اشتہار پڑھا ہے تو میں امیدوار ہوں اور لڑکی سے بات کرنا چاہتا ہوں۔:laugh: آگے سے انکل کہتے ہیں کہ بیٹا وہ تو ٹھیک ہے لیکن ایسا کرو کہ اپنے ماں باپ سے کہو کہ وہ پہلے رابطہ کریں۔ یہ معصوم بن کر کہنے لگے کہ میں اس دنیا میں اکیلا ہوں ۔۔۔وغیرہ وغیرہ۔ انکل کو پتہ چل ہی گیا کہ کوئی شرارت کر رہا ہے، انہوں نے فون بند کر دیا۔

مجھے حیرت ہوتی ہے، لوگ کس طرح اخبارات میں ایسے اشتہارات دے دیتے ہیں۔
 

طالوت

محفلین
تعبیر آپ کسی دوسرے انداز سے پوسٹ مارٹم کر سکتی ہیں ۔۔ کوئی واقعہ بتا سکتی ہیں ۔۔۔
وسلام
 
Top