ضرورت ہے

الف عین

لائبریرین
مجھے ایک ایسے ساتھی کی ضرورت ہے جو ورڈ پریس سے اچھی طرح واقف ہو۔ اور جو نہ صرف بزم اردو لائبریری اور ’سمت‘ کا ڈاٹا اردو ویب سرور پر منتقل کر سکے بلکہ ورڈ پریس کے سی ایم ایس میں بھی بہت سی تبدیلیاں کر سکے۔ اب تک ڈاکٹر سیف قاضی یہ کام کر رہے تھے، لیکن ان کو بھی تبدیلیاں کرنے کا وقت نہیں مل سکا، اور اب وہ مجھ سے پہلے ہی الوداع کہنا چاہ رہے ہیں۔ اگر کوئی شخص ایسا نہیں مل سکا تب تو مجھے ان دونوں کو بند کرنا ہی پڑے گا۔
 
قبلہ میں ماہر تو نہیں مگر لبیک کہتا ہوں. ہر چند کے مجھ میں مطلوبہ خصوصیات موجود نہیں پھر بھی اگر کوئی مناسب شخص دستیاب نہ ہوسکے تو یہ خاکسار اپنی بے کمالی کے ساتھ دل و جان سے حاضر ہے
 
الف عین

لائبریرین
مستقل بنیادوں پر کام؟ یا فی الوقت؟

اور اگر مستقل تو باقاعدگی سے کیا کیا کرنا ہو گا؟
ویب سائٹ یا سائٹس کی مکمل دئکھ ریکھ۔ کہ میں صرف اس کے CMS میں پوسٹ کرنے کے علاوہ باقی باتوں سے بے فکر ہو سکوں۔ اور کام اس وقت تک جب تک کہ میں کام کر سکتا ہوں، اور میرے بعد جب تک متعلقہ رکن خود مکمل کام کر سکے یا اس کو میرا کام کرنے کے لیے تعاون میسر آئے۔
 
الف عین

لائبریرین
ادب دوست تو میرے تعاون کے لیے سامنے آئے ہیں۔ ان کا شکریہ۔
فی الوقت مجھے ایک گرافک ڈزائنر کی ضرورت ہے جو مجھے ’سمت‘ کے اپریل میں شائع ہونے والے شمارے کا ٹائٹل بنا دے۔
اہک ماڈرد آرٹ قسم کی تصویر کت پس منظر میں مھض یہ الفاظ چاہئے

اردو تحریری میں اردو کا پہلا آن لائن جریدہ

سمت

شمارہ 34
مطابق اپریل تا جولائی 2017

مدیر اعلیٰ: اعجاز عبید

÷÷اوپر جس طرح ایک دو دسطروں کو چھوڑ کر متن دیا گیا ہے، متن اسی طرح ہونا چاہیے۔ اور تحریر ’سمت‘ کسی بھی فانٹ میں لیکن باقی مواد جمیل÷ علوی یعنی ننستعلیق فانٹ میں ہونا چاہیے۔ مجھے گرافک ڈزائننگ نہیں آتی۔ اس لیے تکلیف دے رہا ہوں۔
یا کوئی مجھے کم از کم اتنا سکھا دے کہ پینٹ میں ٹیکسٹ باکس کس طرح ٹرانسپیرنٹ ہو جائے کہ پس منظر آر پار دکھائی دے۔
 
آخری تدوین:

ربیع م

محفلین

جی بہت آسان ہے یہ لیکن میں ابھی سفر میں ہوں اور پرسوں ہی بنا سکتا ہوں ایک اور بھائی کر سکتے ہیں
ڈاکٹرعامر شہزاد
 
الف عین

لائبریرین
اس شمارے کا کور پپیج تو سیف قاضی نے بنا دیا ہے۔ لیکن اگلے شماروں کے لیے کچھ ٹائٹل بنا کر رکھیں، شمارہ 35، 36، 37 وغیرہ۔ بس حساب یاد رہے کہ شمارہ 34، بابت اپریل تا جون ہو چکا ہے، اور پرسوں منظر عام پر آ جائے گا۔
اس کے بعد 35، جولائی تا ستمبر، 36 اکتوبر تا دسمبر، اور اسی طرح۔۔۔۔شمارہ 37 پھر جنوری میں آئے گا۔
 
وہ پیج اگر یہاں شیئر کر دیں تو مہربانی ہو گی ۔ کیونکہ ایک آئیڈیا ہو جائے گا ۔ باقی میں بنا دیا کروں گا انشا ء اللہ ۔ جیسا آپ چاہیں گے ۔
 
Top