ضروری تھا

سپرانومی

محفلین
لفظ کتنے ہی تیرے پیروں سے لپٹے ہوں گے
تو نے جب آخری خط میرا جلایا ہوگا
تو نے جب پھول کتابوں سے نکالے ہوں گے
دینے والا بھی تجھے یاد تو آیا ہوگا

تیری آنکھوں کے دریا کا
اترنا بھی ضروری تھا
محبت بھی ضروری تھی
بچھڑنا بھی ضروری تھا
ضروری تھا کہ ہم دونوں طوافِ آرزو کرتے
مگر پھر آرزووں کا بکھرنا بھی ضروری تھا
تیری آنکھوں کے دریا کا
اترنا بھی ضروری تھا

بتاو یاد ہے تم کو وہ جب دل کو چرایا تھا
چرائی چیز کو تم ے خدا کا گھر بنایا تھا
وہ جب کہتے تھے میرا نام تم تسبیح میں پڑھتے ہو
محبت کی نمازوں کو قضا کرنے سے ڈرتے ہو
مگر اب یاد آتا ہے
وہ باتیں تھیں محض باتیں
کہیں باتوں ہی باتوں میں
مکرنا بھی ضروری تھا
تیری آنکھوں کے دریا کا
اترنا بھی ضروری تھا

وہی ہے صورتیں اپنی
وہی میں ہوں،وہی تم ہو
مگر کھویا ہوا ہوں میں
مگر تم بھی کہیں گم ہو
محبت میں دغا کی تھی
سو کافر تھے سو کافر ہیں
ملی ہیں منزلیں پھر بھی
مسافر تھے، مسافر ہیں
تیرے دل کے نکالے ہم
کہاں بھٹکے،کہاں پہنچے
مگر بھٹکے تو یاد آیا
بھٹکنا بھی ضروری تھا
محبت بھی ضروری تھی
بچھڑنا بھی ضروری تھا

تیری آنکھوں کے دریا کا
اترنا بھی ضروری تھا
 
یہ سب کچھ تو ضروری تھا
مگر اِک بات یاد آئی
یہاں اس نظم کے شاعر کا کوئی تذکرہ کرتے
یہاں نام اس کا لکھ دیتے
یہ لکھنا بھی ضروری تھا

یہ لکھنا بھی ضروری تھا
محبت بھی ضروری تھی
بچھڑنا بھی ضروری تھا

ایک اور ضروری نوٹ: پہلی چار سطریں اس نظم کی نہیں ہیں شاید؟
 
وہ جب کہتے تھے میرا نام تم تسبیح میں پڑھتے ہو
مندرجہ بالا مصرع بحر میں نہیں

اسی طرح مندرجہ ذیل مصرع میں ٹائپو ہے شاید

وہی ہے صورتیں اپنی
 

سپرانومی

محفلین
میں آپ سب کی رائے کی تہہ دل سے عزت کرتا ہوں۔
یہ کلام میرا نہیں ہے شاعر کا نام مجھے نہیں معلوم نہیں کیوں کہ جہاں میں نے دیکھا وہ ایک فارم ویب سائیٹ ہے۔
کلام پسند آیا تو سوچا پوسٹ کر دوں۔
شاعر کی موت ایک تنقیدی نظریہ ہے۔ اگر نام نہیں بھی لکھا تو شاعری اور اس میں موجود روح سے لطف اٹھانے میں کوئی حرج نہیں۔:disdain:
 

سپرانومی

محفلین
اگر اپنا ہی کلام پسندیدہ ہو تو بات دوسری ہے۔ ویسے آپ کی شاعری کی ایک فورم الگ سے بھی ہے یہاں
سر یہ میرا کلام ہوتا تومیں اپنی شاعری میں ہی پوسٹ کرتا۔ یہ کلام پسند آیا اسی لیے پسندیدہ میں پوسٹ کر دیا۔
معذرت چاہتا ہوں اگر آپ کو پسند نہیں آیا۔
 

musman555

محفلین
یہ سب کچھ تو ضروری تھا
مگر اِک بات یاد آئی
یہاں اس نظم کے شاعر کا کوئی تذکرہ کرتے
یہاں نام اس کا لکھ دیتے
یہ لکھنا بھی ضروری تھا

یہ لکھنا بھی ضروری تھا
محبت بھی ضروری تھی
بچھڑنا بھی ضروری تھا

ایک اور ضروری نوٹ: پہلی چار سطریں اس نظم کی نہیں ہیں شاید؟
اس گانے کو مشہور ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر نے لکھا ہے۔
 
Top