مدیحہ گیلانی
محفلین
طارق شاہ صاحب محفل میں خوش آمدید۔
آپ سب کی مُحبتوں کا مقرُوض ہُوا!اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید کہ یہاں آپ کا وقت خوب گذرے گا اور ہمین آپ سے کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ کسی قسم کی پریشانی کی صورت میں محفلین اور محفل انتظامیہ کو معاون پائیں گے۔
مدیحہ صاحبہ !طارق شاہ صاحب محفل میں خوش آمدید۔
اُردو، خاص طور سے شاعری سے دِلی اُنسِیّت ہے
اوراِس صنْف میں غزل سے دِلی رغبت
اچھی شاعری کی تلاش اور سرگردانی یہاں لائی
نِجی تحفّظات اور رازداری کا احترام کرتا ہوں، کون کیا ہے سے قطع نظر
کون کیا کہہ رہا ہے پر وقت صرْف کرتا ہوں، بزْم اور انجُمن کو ایک گھرانہ گردانتا ہوں
اور سب چھوٹے بڑے میرے لئے لائقِ تعظیم ہیں۔
Thank you so much
it so nice of you
thanks again
جی بہت بہتر، کوشش کروں گاآپ چاہیں تو غیر معرب تحریر بھی لکھ سکتے ہیں۔
مکرمی کاشفی صاحباردو محفل میں خوش آمدید جناب طارق صاحب!۔ آپ کے بارے میں جان کر اچھا لگا۔ خوش رہیئے۔۔۔
یہ سب جان کر بھی بہت خوشی ہوئی طارق صاحب! خوش رہیئے۔۔مکرمی کاشفی صاحب
دار اصل اردو محفل میں میں آپ کی توسّط سے ہی آیا
وہ یوں کہ سرچ انجن میں غزل کی تلاش، اردو محفل تک لائی اورمطلوبہ غزل یہاں آپ نے پوسٹ کی تھی
تو وجہ آپ ہی بنے، پھر آپ کی کئی لگائیں ہوئی غزلوں نے ایسا متاثر کیا کہ آپ کے اس خاندان کا فرد بن گیا
بہت تشکّر نادانستہ کھینچ لانے کا اور اس محبت اور پذیرائی کا، لگتا نہیں کہ آپ سب کی محبتوں کا قرض چکا پاؤں گا
تشکّر کشفی صاحب
بہت شکریہ جناب
تصویر سے تو آپ بہت ینگ لگ رہے ہیں، اگر انکل کہتے تو میرے خیال میں صحیح رہتا
بھائی کہہ کر آپ خود کو بڑھا کر رہے ہیں
تشکّر ممنون ہو اس پذیرائی پر
جناب نقوی صاحبخوش آمدید محترم آپ نے قدم رنجہ فرمایا یہ ہی ہمارے اس خانوادے کے لیے گراں قدر تحفہ محسوب ہوتا ہے۔۔ خوش رہیے امید یہ ہے کہ آپ کی شخصیت سے ہمیں بہت کچھ حاصل ہو گا۔
ذوالقرنین صاحبخوش آمدید جناب طارق شاہ صاحب!
آپ بڑے پائے کے ہستیوں کے صف میں کھڑے ہیں۔ اسی لیے صرف خوش آمدید پہ ہی اکتفا کرتے ہیں۔
شکریہ محترم!ذوالقرنین صاحب
تشکّر ! کہ آپ نے ہمیں اپنی صف میں تو گردانا
خوش آمدید بہت پیارا اور مکمل احساسات کا حامل کلمہ ہے
آمدنِ شُما خوشم آمد
۔۔۔
آپ کے لئے یہ کہ
گفتن شما بسیار خوش من آمد
بہت خوش رہیں
ویسے تو آپنے ہمیں نقوی صاحب پکارا ہمیں اچھا لگا۔۔ یوں تو سب ہمیں محفل میں یا تو مہدی خطاب دیتے ہیں یا تخلص سے مخاطب کرتے ہیں۔۔ اب تو خوشی یہ ہے کہ ہم نام کے تینوں ٹکڑوں سے پکارے جائیں گے۔ خوش رہئے۔جناب نقوی صاحب
آنا باعث صد شادمانی و مسرت رہا
باہمی و اجتماعی روابط اور تبادلۂ خیال ہی ارتقا کا موجب ہوتے ہیں
اور انشااللہ ہم سب اس سے مستفید ہونگے
بہت شکریہ