طاغوت کسے کہتے ہیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم
طاغوت کی تعریف

امام ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ نے طاغوت کی جامع و مانع تعریف یہ ذکر کی ہے:
((
الطاغوت کل ما تجاوز بہ العبد حدہ من معبود او متبوع او مطاع فطاغوت کل قوم من یتحاکمون الیہ غیراللہ ورسولہ او یعبدونہ من دون اللہ او یتبعونہ علی غیر بصیرۃ من اللہ او یُطیونہ فیما لایعلمُون انہ طاعۃ للہ))
"طاغوت ہر وہ چیز ہے جس کی وجہ سے انسان اپنی حد سے تجاوز کرے خواہ عبادت میں یا اتباع میں یا اطاعت میں۔ہر قوم کا طاغوت وہی ہے جس کی طرف وہ اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی بجائے فیصلہ کے لیے رجوع کرتے ہیں یا اللہ کے سوا اس کی پرستش کرتے ہیں یا بلا دلیل اس کی اتباع کرتے ہیں یا اس کی اطاعت بغیر اس علم کے کرتے ہیں کہ یہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہے۔"
(کلمہ گو مشرک از مبشر احمد ربانی،صفحہ 51)
 
Top