طالبان القاعدہ گروپ باجوڑ کا حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنیکا اعلان

طالبان القاعدہ گروپ باجوڑ کا حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنیکا اعلان

خار (نمائندہ جنگ) مہمند اور باجوڑ کےطالبان القاعدہ گروپ نے حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنیکا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ حکومت کے ساتھ جنگ کے سوا کوئی چارہ نہیں ، ہرجگہ خودکش بمبار بھیجیں گے۔ ان خیالات کااظہار طالبان القاعدہ گروپ باجوڑ کے امیر یوسف رضا مجاہد نے جمعرات کے روز نامعلوم مقام سے صحافیوںسے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ یوسف رضا مجاہد نے اعلان کیا کہ حکومت پاکستان کیساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں کیونکہ حکومت کیساتھ نہ مذاکرات ہوسکتے ہیں اور نہ جنگ بندی۔

http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=201690
 
Top