طالبان دہشتگرد تنظیم ہے، اسے سیاسی جماعت کیسے بناسکتے ہیں؛ رحمان ملک

طالبان دہشتگرد تنظیم ہے، اسے سیاسی جماعت کیسے بناسکتے ہیں؛ رحمان ملک

کراچی…سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طالبان دہشت گرد تنظیم ہے، اسے سیاسی جماعت کیسے بناسکتے ہیں،طالبان نے پہلے بھی معاہدے توڑے، ہمیں کراچی اورپاکستان کی فکرہے، ایم کیو ایم کے ساتھ مذاکرات مثبت رہے۔ کراچی ائر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ حکومت اوروزیراعظم کی نیت پرشک نہیں کرناچاہیے،ملک میں اتحادکیلئے تمام سیاسی جماعتوں کومل کرکام کرناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان دہشت گرد تنظیم ہے، اسے سیاسی جماعت کیسے بناسکتے ہیں، طالبان نے پہلے بھی معاہدے توڑے۔ انہوں نے سوالا اٹھایا کہ طالبان کے پاس بھاری ہتھیارکہاں سے آئے، ڈرون حملے غیراخلاقی ہیں توطالبان کے حملے کون سے اخلاقی ہیں، ایسا کوئی معاہدہ نہیں کرناچاہیے جس سے پاکستان کی بدنامی ہو، امید ہے حکومت عوام کے اندیشے دور کرے گی۔ رحمان ملک نے بحرین کے بادشاہ کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیا۔

http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=141871
 

arifkarim

معطل
سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طالبان دہشت گرد تنظیم ہے، اسے سیاسی جماعت کیسے بناسکتے
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=141871

جماعت اسلامی، جمیعت علما اسلام وغیرہ کوئی کم دہشت گرد جماعتیں ہیں؟ اسکے باوجود وہ 1947 سے پاکستانی الیکشنز میں حصہ لے رہی ہیں۔ طالبان، لشکر جھنگوی، لشکر طیبہ وغیرہ جیسی اسلامی جماعتوں کو دہشت گرد صرف اسلئے کہا جاتا ہے کہ انکے قول اور فعل میں کوئی تضاد نہیں جبکہ دیگر اسلامی جماعتیں مفاہمت کی پالیسی کو فروغ دیتی ہیں اور دنیاوی مفادات کا حصول ہی انکا مقصد ہے، نہ کہ دین کا حصول۔
 
Top