اقبال جہانگیر
محفلین
طالبان مذاکرات کے لئے تیار،حکومت سستی کر رہی ہے،یوسف شاہ
اکوڑہ خٹک(نیوز ڈیسک) طالبان مذاکراتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مولانایوسف شاہ نے کہا ہے کہ طالبان ہر وقت مذاکرات کے لئے تیار ہیں لیکن حکومت سستی کا مظاہرہ کررہی ہے،مذاکرات میں ڈیڈلاک نقصان دہ ہے، گزشتہ رو ز نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ طالبان نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا انہوں نے پہلے بھی مذاکرات کیے اور اب کی بار بھی کسی بھی وقت مذاکرات کے لئے تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی بحالی میں طالبان رکاوٹ نہیں ہیں البتہ حکومت اس حوالے سے سست روی کا مظاہرہ کر رہی ہے اس وجہ سے مذاکراتی عمل ڈیدلاک کا شکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں ڈیڈ لاک نقصان دہ ہے اس سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا امن کا حصول صرف مزاکرات سے ہی ممکن ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں ڈیڈلاک نقصان دہ ہے، ڈیڈلاک ختم کرنے کے لئے حکومت کو بار بار یاد دہانی کرائی گئی لیکن حکومت نے ہماری درخواست پر کوئی ردعمل نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں تاخٰیر سے صورتحال مزید خراب ہو گی اور معاملات مزید بگڑیں گے جو کسی کے مفاد میں نہیں ہے کیوں کہ اس عمل کے تعطل سے صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے ، انہوں نے بتایا کہ طالبان شورٰی سے ملاقات کے لئے طالبان سے رابطہ کیا ہے۔
http://www.dailypakistan.com.pk/khyer-pakhton-khwa/23-May-2014/105179