طالبان مل بیٹھ کر معاملہ حل کریں، امام کعبہ

اسلامی ریاست میں مسلمانوں کا خون بہانا درست نہیں ہے، مولانا سمیع الحق سے بات چیتجدہ( مانیٹرنگ ڈیسک) امام کعبہ شیخ صالح بن حمید نے پاکستان میں امن عمل کی کامیابی کیلئے طالبان کو مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے کا مشورہ دیا‘ امام کعبہ شیخ صالح بن حمید نے طالبان کیلئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ مل بیٹھ کر معاملات حل کریں۔ اسلامی ریاست میں مسلمانوں کا خون بہانا درست نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق طالبان کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق نے اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب میں امام کعبہ سے ملاقات کی تھی۔ مولانا سمیع الحق امام کعبہ شیخ صالح بن حمید کا خصوصی پیغام طالبان قیادت تک پہنچائیں گے۔ امام کعبہ نے اپنے پیغام میں بات چیت کے ذریعہ معاملات حل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

http://dailyaghaz.com/story/5158
 
امام کعبہ شیخ صالح بن حمید نے طالبان کو کہا تھا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ مل بیٹھ کر معاملات حل کریں کیونکہ امت مسلمہ کا خون بہانا جائز نہ ہے۔۔بڑا صائب مشورہ ہے اور طالبان کو اس پر حقیقی معنوں میں عمل کرنا چاہئے۔مگر نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات اور
مرد ناداں پر کلام و نرم و نازک بے اثر
خودکش حملے جاری و ساری ہیں۔

..................................................................................

پشاور خودکش حملہ
http://awazepakistan.wordpress.com
 
آخری تدوین:

آبی ٹوکول

محفلین
"امامے " کعبہ کب آل سعود کی مرضی کہ بغیر کوئی فتوٰی جاری کرسکتا ہے تعجب جسے اپنے گھرمیں اپنی مرصی سے زبان کھولنے کی اجازت ہی نہیں وہ ہمارے ملک میں نہ جانے کیوں کلامی (زبانی) در اندازی کررہا ہے بندہ پچھے ہیں جی ؟؟
 
اپکی معلومات نہ صرف غلط بلکہ متعصبانہ بھی ہیں
 
ابھی کل کی بات ہے کہ سعودیہ کی تمام مساجد میں امام صاحبان بڑے خشوع خضوع کے ساتھ بآواز بلند مائیک پر یہ دعائیں مانگ رہے ہوتے تھے "اللہم انصر المجاہدین فی کل مکان، فی کشمیر، و شیشان و افغانستان۔۔پھر نائن الیون ہوا تو یک بیک یہ دعائیں بند ہوگئیں، بلکہ دعوت والارشاد کے محکمے کے اسلامک سنٹرز بھی بند کردئیے گئے جن پر دن رات نفرت انگیز فرقہ وارانہ مواد نشر کیا جاتا تھا۔۔۔
 
جی غَزنوی بھائی یہ جو " امامے " کعبہ پاکستانی طالبانوں کے مامے بن کر انھے جو مشورے دے رہے ہیں یہ ویسے ہی نہیں دے رہے یہ انھی کے لگے لگائے بوٹے ہیں اس قسم کسی مجاہد کو یہ سعودیہ میں پر بھی نہیں مارنے دیتے سارے جہادی فضیلتیں دوسرے کمتر مسلمان ممالک کے لیے ہیں سعودیہ میں تو آل سعود نہ دین و شریعت کی نہریں بہا رکھی ہونں جیسے
 
فی کل مکان وغیرہ کی دعائیں اب بھی ہوتی ہیں
 
ساقی۔

محفلین
جی غَزنوی بھائی یہ جو " امامے " کعبہ پاکستانی طالبانوں کے مامے بن کر انھے جو مشورے دے رہے ہیں یہ ویسے ہی نہیں دے رہے یہ انھی کے لگے لگائے بوٹے ہیں اس قسم کسی مجاہد کو یہ سعودیہ میں پر بھی نہیں مارنے دیتے سارے جہادی فضیلتیں دوسرے کمتر مسلمان ممالک کے لیے ہیں سعودیہ میں تو آل سعود نہ دین و شریعت کی نہریں بہا رکھی ہونں جیسے

شکوہ بیجا بھی کرے کوئی تو لازم ہے شعور

آبی صاحب جیسا کوٹ پتلون اوتار میں نظر آ رہا ہے لہجہ بھی ویسی ہی مہذب رکھیں میرے بھائی۔اگر آپ کو شکوہ ہے تو کروڑوں دلوں کا خیال کر لیں جن کے دل میں امام کعبہ کی عزت و احترام ہے۔
اچھا مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے کسی دوسرے مسلمان کو تکلیف نہ پہنچے۔
(دخل اندازی کے لیے پیشگی معذرت)
 
ساجد

محفلین
ابھی کل کی بات ہے کہ سعودیہ کی تمام مساجد میں امام صاحبان بڑے خشوع خضوع کے ساتھ بآواز بلند مائیک پر یہ دعائیں مانگ رہے ہوتے تھے "اللہم انصر المجاہدین فی کل مکان، فی کشمیر، و شیشان و افغانستان۔۔پھر نائن الیون ہوا تو یک بیک یہ دعائیں بند ہوگئیں، بلکہ دعوت والارشاد کے محکمے کے اسلامک سنٹرز بھی بند کردئیے گئے جن پر دن رات نفرت انگیز فرقہ وارانہ مواد نشر کیا جاتا تھا۔۔۔
بالکل جناب ، مسجد نبوی میں شیشان کے لئے رکھی گئی چندے کی صندوقچیاں اور پر خشوع دعائیں آن واحد میں یوں فشوں ہو گئیں تھیں کہ اگلے دن ہم مسجد نبوی گئے تو امام صاحب کے الفاظ و خیالات میں 180 درجے کا یو ٹرن آ چکا تھا ۔
 
ساجد

محفلین
جی غَزنوی بھائی یہ جو " امامے " کعبہ پاکستانی طالبانوں کے مامے بن کر انھے جو مشورے دے رہے ہیں یہ ویسے ہی نہیں دے رہے یہ انھی کے لگے لگائے بوٹے ہیں اس قسم کسی مجاہد کو یہ سعودیہ میں پر بھی نہیں مارنے دیتے سارے جہادی فضیلتیں دوسرے کمتر مسلمان ممالک کے لیے ہیں سعودیہ میں تو آل سعود نہ دین و شریعت کی نہریں بہا رکھی ہونں جیسے
ان مجاہدین نے پر مارنا شروع کر دئیے تھے ۔ مدینہ منورہ میں ان مجاہدین کے ایک مقابلے کو تو ہم نے بھی اپنی آنکھوں سے دیکھا جس میں میرے ایک سعودی دوست کا رشتہ دار بھی "جہاد" کر رہا تھا اور قابو آنے پر لاپتہ کر دیا گیا ۔ اگلے ہی دن تفتیش ہوئی اور تین دن بعد مدینہ منورہ کی دیواروں پر مطلوبین و منحرفین کی تصاویر آویزاں کر دی گئی تھیں ۔
 
آخری تدوین:
Top