طالبان نے اسلام آباد اور لاہور میں اہم عمارتوں کو جلا کرراکھ کرنے کی دھمکی دیدی

طالبان نے اسلام آباد اور لاہور میں اہم عمارتوں کو جلا کرراکھ کرنے کی دھمکی دیدی
16 جون 2014 (16:24)
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حکومت کو سنگین نوعیت کے حملوں کے لیے تیار رہنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہاہے کہ اسلام آباد اور لاہور میں ’محلات ‘کوجلد جلاکر راکھ کردیں گے، اب مذاکرات کا وقت ختم ہوگیاہے ، یہ ذہن میں رکھیں کہ جب تم مذاکرات اور امن کی بات کروگے تو بہت تاخیر ہو چکی ہوگی ۔بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن سے متعلق اپنے ردعمل میں ہلاکتوں پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہداللہ شاہد نے کہاکہ حکومت نے مغربی آقاﺅں کی ہدایت پر آپریشن شروع کرکے قوم کی امن کی خواہشات پر پانی پھیر دیا،نواز شریف اور پنجاب حکومت معصوم شہریوں کی ہلاکتوں اور قبائلی مسلمانوں کی املاک کو نقصان کی ذمہ دارہے اور مجاہدین کی کارروائیاں اُنہیں عبرت کا نشان بنادیں گی ۔شاہداللہ شاہد کاکہناتھاکہ ملک بھر میں حکومت اور اسلام کے مجاہدین ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہیں ،کوئی بھی حساس تنصیب یا ادارہ نشانہ بن سکتاہے ۔ترجمان کاکہناتھاکہ حکمرانوں سے نجات کے لیے بلوچ ،سندھی ، پختون اور محب اسلام پنجابیوں کو دعوت دیتے ہیں کہ اُن کے ساتھ متحد ہوجائیں ۔اُن کاکہناتھاکہ حکمرانوں پر واضح کردیناچاہتے ہیں کہ آپریشن میں قبائلی بچے مارے جارہے ہیں، جلد ہی اسلام آباد اور لاہور میں تمہاری جگہیں ہلادیں گے اور اُنہیں جلاکر راکھ کردیں گے ،ہماری نظریں فتح پر ہیں اور تم دنیا کیلئے ایک مثال بن جاﺅگے ۔

http://dailypakistan.com.pk/national/16-Jun-2014/113360
 
طالبان نے اسلام آباد اور لاہور میں اہم عمارتوں کو جلا کرراکھ کرنے کی دھمکی دیدی
16 جون 2014 (16:24)
نواز شریف اور پنجاب حکومت معصوم شہریوں کی ہلاکتوں اور قبائلی مسلمانوں کی املاک کو نقصان کی ذمہ دارہے
حکمرانوں سے نجات کے لیے بلوچ ،سندھی ، پختون اور محب اسلام پنجابیوں کو دعوت دیتے ہیں کہ

http://dailypakistan.com.pk/national/16-Jun-2014/113360
یہ کچھ نیا نیا لگ رہا ہے۔
 
سید زبیر

محفلین
سیدھی سادھی بات ہے جو حق پر ہوتا ہے وہ سینہ تان کر میدان میں نکلتا ہے باطل ہمیشہ چھپ کر پیچھے سے وار نکلتا ہے جب حق للکارتا ہے تو باطل کمین گاہوں میں چھپ جاتا ہے ۔
اب باطل سے یہی امید ہے کہ کہیں چھپ کر وار کرے گا مگر کیا اس آپریشن سے پہلے وہ امن سے بیٹھے تھے ۔ جب بغیر لڑے ہم نے پچاس ہزار سے زائد جانیں قربان کردیں تو جنگ میں ہم کسی قسم کی قربانی سے کیا دریغ کریں گے ۔ یقینآ ماضی کی طرح یہ خوارج منہ ہی کھائیں گے ان شا اللہ
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
ان کا کچھ بھروسہ بھی نہیں ہے۔ سر پھرے تو ہیں ہی۔

کسی بھی بڑی عمارت میں پیٹرول ڈال کر آگ لگا دیں گے۔

بادشاہ زادوں کے محلات تو محفوظ ہی رہیں گے کہ اتنی سیکورٹی ہوتی ہے۔ غریبوں کی عمارتوں کی شامت آئے گی یا پاکستانی حکومت کی ملکیت کو نقصان ہو گا۔
 
آصف اثر

معطل
سیدھی سادھی بات ہے جو حق پر ہوتا ہے وہ سینہ تان کر میدان میں نکلتا ہے باطل ہمیشہ چھپ کر پیچھے سے وار نکلتا ہے جب حق للکارتا ہے تو باطل کمین گاہوں میں چھپ جاتا ہے ۔
اب باطل سے یہی امید ہے کہ کہیں چھپ کر وار کرے گا مگر کیا اس آپریشن سے پہلے وہ امن سے بیٹھے تھے ۔ جب بغیر لڑے ہم نے پچاس ہزار سے زائد جانیں قربان کردیں تو جنگ میں ہم کسی قسم کی قربانی سے کیا دریغ کریں گے ۔ یقینآ ماضی کی طرح یہ خوارج منہ ہی کھائیں گے ان شا اللہ
سید زبیر صاحب جس فوج پر ہم نازاں ہے وہ خود بمباری کے ذریعے پہاڑوں کو راکھ کرکے پیادہ بریگیڈ کو بھیجتی ہے جو وہاں سبز ہلالی پرچم لہراکر کہتی ہے "دہشت گردوں کو شکست دے کر مقبوضہ علاقہ فتح کرلیا۔۔۔" کتنا پُرمزاح ہے یہ مذاق قوم سے۔۔۔!

جو افراد یہاں پاک فوج کو رکوع کرکے سلامی دے رہے ہیں ان سب کے اقتباسات یہاں محفل پر موجود ہیں جن میں انہوں نے پاک فوج کو 1965 اور 71ء کی جنگوں میں بزدلوں کے مثال پیش کیا ہے۔۔۔!
میرے لیے یہ سب عجیب ہے۔۔۔!
 
سید زبیر

محفلین
سید زبیر صاحب جس فوج پر ہم نازاں ہے وہ خود بمباری کے ذریعے پہاڑوں کو راکھ کرکے پیادہ بریگیڈ کو بھیجتی ہے جو وہاں سبز ہلالی پرچم لہراکر کہتی ہے "دہشت گردوں کو شکست دے کر مقبوضہ علاقہ فتح کرلیا۔۔۔ " کتنا پُرمزاح ہے یہ مذاق قوم سے۔۔۔ !

جو افراد یہاں پاک فوج کو رکوع کرکے سلامی دے رہے ہیں ان سب کے اقتباسات یہاں محفل پر موجود ہیں جن میں انہوں نے پاک فوج کو 1965 اور 71ء کی جنگوں میں بزدلوں کے مثال پیش کیا ہے۔۔۔ !
میرے لیے یہ سب عجیب ہے۔۔۔ !
میں نہیں چاہتا کہ انتظامیہ مجھے اس محفل سے نکال باہر کرے ۔ آپ کی اپنی رائے آپ ہی کے لئے بہت محترم
 
قیصرانی

لائبریرین

قیصرانی

لائبریرین
جو انسانیت کے نام پر دھبہ ہیں اور وہ بھی بہت بڑا، ان کے بارے میرے دل میں کوئی عزت نہیں اور نہ ہی کوئی انسان انہیں عزت دینے کو تیار ہوگا۔ آپ بھی وقت محفل جیسی جگہ ضائع کرنے کی بجائے ہتھیار اٹھا کر "حقیقی جہاد" سے لطف اندوز ہوں کہ "72 حوریں" آپ کی بھی منتظر ہیں :)
 
طالبان فی الوقت کچھ نہیں کریں گے
طالبان کے لیے بہتریں اسٹریٹجی یہ ہوگی کہ وہ اپنے اثاثے اور افراد کو بچا کر رکھیں۔ اور پاکستانی فوج کو اپنے وسائل استعمال کرنےک دیں۔یہ کچھ بھی مشکل نہیں ہوگا ان کے لیے۔ رہنما قسم کے افراد افغانستان منتقل ہوجائیں اور باقی ائی ڈی پی کے ساتھ پاکستان۔ کچھ دشوار علاقوں میں فوج کے ساتھ ہلکی پھلکی موسیقی جاری رکھیں۔ اتنی کہ فوج کے اخراجات بڑھتے رہیں اور وسائل ضائع ہوتے ہیں۔ شہروں میں ردعمل بہت بعد کی بات ہوگی۔
فوج کے لیے بہترین طریقہ یہ ہوگا کہ جلد از جلد اپنے اہداف پورے کریں اور رہنماوں کو پکڑیں یا ہلاک کردیں۔اور طالبان کی سپلائی لائن منقطع کردیں۔
 
پہلے تو آپ جس کی حمایت کرتے تھے وہی ذلیل و خوار ہوتا تھا، ابھی آپ دونوں اطراف کو مشورہ دے رہے ہیں تو مجھے یہ جاننے میں مشکل ہو رہی ہے کہ اب کس کا برا وقت آیا ہوا ہے :)
 
دانش حسین

محفلین
ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔۔۔
اس آپریشن کے سبب جولوگ گھروں سے بے گھر ہوگئے،یا جنکے عزیز اس اندھا دھند بمباری کے سبب مارے گئے وہ لوگ رد عمل کے طور پر ہمیں چمچم لڈو تو کھلانے سے رہے ۔ جو کچھ وہ کرتے رہے اور کرتے آئے ہیں اس کو ہر ذی شعور سمجھ سکتا ہے۔
اللہ ہی رحم کرے۔نہ جانے آگے کیا ہونا ہے اور کس کس کے اعزاء،اقارب اسکی لپیٹ میں آئینگے۔
نتائج سے بے پرواہ ہوکر فیصلے کرنا تو آسان ہے لیکن اسکے نتائج کا اندازہ لگانا کوئی مشکل نہیں!

یا اللہ ملک پاکستان اور اسکے باشندوں کی حفاظت فرما۔آمین
 
محمد محبوب

پہلے تو راوی چین ہی چین لکھ رہا تھا نا:chatterbox:
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
ثُم آمین !!! ۔۔۔ ان کے عقائد گئے بھاڑ میں ،،، مجھے تو بس یہ نظر آتا ہے کہ ان حیوانوں نے انسانوں کی زندگیاں برباد کر رکھی ہیں !! ۔۔۔ اسلام (سلامتی) کا ڈھنڈورا پیٹنے والے بم اڑاتے پھرتے ہیں ،،، یہ اسلام ہے ؟؟ (کہنے کا مقصد ہے کہ یہ سب ہر گز ہمارے پر امن مذہب کی تعلیم نہیں اور جس جس نے اس کے حکم کے خلاف کام کیا ،، اللہ کی بارگاہ میں اسے بھاری قیمت چکانا ہو گی) مجھے نہیں لگتا کہ ان کالے لوگوں کی نیت اور کرتوت سمجھنے کے لیے گہرائی میں جانے کی بھی ضرورت ہے !! ،، یا اللہ ہمیں نجات دلا ان بربریت کے علم برداروں سے ، آمین !!
 
Top