اقبال جہانگیر
محفلین
طالبان نے خیبر ایجنسی کے 60سے زائد مغویان کی رہائی کی تردید کر دی
پشاور(اے این این) کالعدم تحریک طالبان نے خیبر ایجنسی کے 60سے زائد مغویان کی رہائی کی تردید کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کالعدم تحریک طالبان خیبر ایجنسی کے کمانڈر ابو عبداللہ نے پولیٹیل ایجنٹ شہاب علہ شاہ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی تیرہ کے علاقے حیدرکنڈاو سے میلہ لگانے پر اغوا کیے گئے60سے زائد افراد اب بھی ہماری تحویل میں ہیں اور انھیں رہا نہیں کیا گیا۔مغویان کی تعداد7نہیں بلکہ 60سے زائد ہے۔انہوں نے اغوا کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی تنظیم نے میلے لگانے پر پابندی عائد کی تھی۔ خلاف ورزی کے جرم میں میلے سجانے والوں کو اغوا کیاگیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی کیلیے جرگہ تشکیل دیا گیا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے مغویوں کی بازیابی کے لئے گزشتہ روز خیبرایجنسی اور اورکزئی ایجنسی کے سرحدی علاقوں میں کارروائی کی تھی جس سے متعدد دہشت گرد زخمی ہوگئے تھے۔قبل ازیں خیبرایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ نے دعوی کیا تھا کہ دہشت گردوں نے وادی تیرہ کے علاقے حیدرکنڈاو سے میلہ لگانے پر اغوا کیے گئے زیادہ تر لوگوں کو چھوڑ دیا۔ صرف 7 افراد ان کے قبضے میں ہیں۔ پولیٹیکل ایجنٹ اب بھی اپنے دعوے پر قائم ہیں۔
http://www.dailypakistan.com.pk/human-rights/15-Apr-2014/92920