فاتح
لائبریرین
تم امریکیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی وجہ سے ہی ہم نے یہ نقصان اٹھایا ہے۔ اپنے سفیر سے کہو کہ دفع ہو جائے اور انہی حرام زادے طالبان کے ہاتھوں اپنے بچوں کے قتل ہونے کا انتظار کرے۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
امريکی عوام کی جانب سے سفير رچرڈ اولسن منگل کے روز پشاور کے آرمی پبلک سکول پر بيہيمانہ حملے ميں ہلاک شدگان کے خاندان والوں کو گہری ہمدردی کے جذبات اور دلی تعزيت پيش کرتے ہيں۔ امريکہ معصوم طالب علموں اور اساتذہ پر ناقابل فہم اور بے رحمانہ حملوں کی شديد مذمت کرتا ہے اور پاکستان کے عوام اور ان تمام لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے جو دہشت گردی کے عفريت کے خلاف لڑ رہے ہيں۔ بہت کم لوگوں نے دہشت گردوں اور متشدد عناصر کے ہاتھوں اتنا نقصان اٹھايا ہے جتنا کہ پاکستان کی عوام نے۔ اسی ليے خطے ميں امن اور استحکام کے حصول کے ليے يہ بدستور ضروری ہے کہ امريکہ اور پاکستان مل کر کام کريں۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
تمہیں یہ مذمت کا ڈراما تب کیوں نہیں یاد آتا جب میرے ملک کے معصوم بچوں کو تم ڈرون کے حملوں میں قتل کر دیتے ہو۔ تم نے ہی طالبان بنائے اور تم میں اور ان میں کوئی فرق نہیں۔