اقبال جہانگیر
محفلین
طالبان نے 11افغانیوں کو ووٹ ڈالنے کی سزا دے دی
17 جون 2014 (00:43)
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن میں ووٹ ڈالنا بظاہر تو ایک عام سی بات لگتی ہے لیکن افغانستان میں یہ انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے اور ووٹ ڈالنے والوں کو اپنی شہادت کی انگلی سے سے ہمیشہ کے لئے محروم ہونا پڑ سکتا ہے ۔ہفتے کے روز افغان صدارتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ منعقد ہوا ،افغان شدت پسندوں نے عوام کو دھمکی دی تھی کہ وہ صدارتی الیکشن سے دور رہیں ورنہ خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ ے گا لیکن لوگوں نے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالا۔ووٹ ڈالنے والے سب لوگ اتنے خوش قسمت نہیں تھے کہ شدت پسندوں کی دھمکی کو نظرانداز کرتے ہوئے ووٹ ڈال کر آرام سے گھر واپس آجاتے۔
شدت پسندوں کے سابقہ ہیڈکواٹر ہرات میں ووٹ ڈالنے والے لوگوں کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑ گئی ۔ ان لوگوں کی انگلیوں پر لگائی گئی پکی سیاہی کو دیکھ کر شدت پسندوں نے انہیں ووٹ ڈالنے کی سزا دیتے ہوئے ان کی انگلیاں کاٹ دیں ۔الیکشن کے دوران شدت پسندوں کے حملوں میں 47افراد ہلاک بھی ہو گئے۔ قندھار کے پولیس چیف عبدالرزاق اچکزئی کا کہنا ہے کہ مجرموں کی تلاش کے لئے کاروائی کی جارہی ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/international/16-Jun-2014/113459