طالبان نے 11افغانیوں کو ووٹ ڈالنے کی سزا دے دی

17 جون 2014 (00:43)

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن میں ووٹ ڈالنا بظاہر تو ایک عام سی بات لگتی ہے لیکن افغانستان میں یہ انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے اور ووٹ ڈالنے والوں کو اپنی شہادت کی انگلی سے سے ہمیشہ کے لئے محروم ہونا پڑ سکتا ہے ۔ہفتے کے روز افغان صدارتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ منعقد ہوا ،افغان شدت پسندوں نے عوام کو دھمکی دی تھی کہ وہ صدارتی الیکشن سے دور رہیں ورنہ خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ ے گا لیکن لوگوں نے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالا۔ووٹ ڈالنے والے سب لوگ اتنے خوش قسمت نہیں تھے کہ شدت پسندوں کی دھمکی کو نظرانداز کرتے ہوئے ووٹ ڈال کر آرام سے گھر واپس آجاتے۔

شدت پسندوں کے سابقہ ہیڈکواٹر ہرات میں ووٹ ڈالنے والے لوگوں کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑ گئی ۔ ان لوگوں کی انگلیوں پر لگائی گئی پکی سیاہی کو دیکھ کر شدت پسندوں نے انہیں ووٹ ڈالنے کی سزا دیتے ہوئے ان کی انگلیاں کاٹ دیں ۔الیکشن کے دوران شدت پسندوں کے حملوں میں 47افراد ہلاک بھی ہو گئے۔ قندھار کے پولیس چیف عبدالرزاق اچکزئی کا کہنا ہے کہ مجرموں کی تلاش کے لئے کاروائی کی جارہی ہے۔

http://dailypakistan.com.pk/international/16-Jun-2014/113459
 
قیصرانی

لائبریرین

جی اس بار ظالمان نے معمر اور ضعیف افراد کو نشانہ بنایا تھا اور یہ تین مجرم تھے جن میں سے دو کاروائی میں مارے گئے جبکہ تیسرا زخمی پولیس کی حراست میں ہے
 
انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسی قبیح برائیوں کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔ دہشت گرد خود ساختہ شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں اور عوام پر اپنا سیاسی ایجنڈا بزور طاقت مسلط کرنا چاہتے ہیں. دہشت گردی کے ذریعے معصوم و بے گناہ انسانوں کو خاک و خون میں نہلانے والے سفاک دہشت گرد ملک و قوم کے کھلے دشمن ہے اور افغانستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے . معصوم شہریوں، عورتوں اور بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا، قتل و غارت کرنا،جہاد نہ ہے،جہاد تو اللہ کی راہ میں ،اللہ تعالی کی خشنودی کے لئےکیا جاتا ہے۔ طالبان کو یہ اختیار نہ ہے کہ وہ لوگوں کی انگلیاں کاٹتے پھریں۔یہ غیر انسانی فعل ہے ۔ یہ جہاد فی سبیل اللہ کی بجائے جہاد فی سبیل غیر اللہ ہے۔ اسلامی ریاست کیخلاف مسلح جدوجہد حرام ہے۔ اِنتہاپسندوں کی سرکشی اسلام سے کھلی بغاوت ہے. طالبان دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں اور ملا عمر کےا حکامات کی بھی پرواہ نہ کر رہے ہیں جس میں طالبان کو ایسا کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
 
آخری تدوین:
Top