طالبان کا ایک تہائی کراچی پر کنٹرول ہے

سویدا

محفلین
گذشتہ ایک ماہ میں پندرہ سے بیس اردو بولنے والے پڑھے لکھے جوان اور بڑی عمر کے لوگوں کی زبان سے یہ سن چکا ہوں جو تنگ آکر یہ کہنے لگ گئے ہیں کہ طالبان ہی آجائیں اور ان سیاسی جماعتوں اور پارٹیوں کی بھتہ خوری کو لگام دیں خواہ اس کے لیے چار جماعتوں کے بجائے ایک طالبان ہی کو بھتہ کیوں نہ دینا پڑے
 
x boy

بڑی کام کی باتیں کی ہیں۔۔۔
میں بھی یہی کہتا ہوں،،کراچی کو چار لوگوں کی بیوی لونڈی بننے سے اچھا ہے کہ وہ طالبان کی بیوی بنے،،،
کم از کم تین لوگوں سے چھٹکارا مل جائے گا۔
 
آخری تدوین:
میں کم عقل ہوں تفصیلات آپ بزرگوان نوازے تو بات بنے گی۔
بیوی سے محبت کی جاتی ہے، اسکے ناز اٹھائے جاتے ہیں اور کسی کے ناز اٹھانے کیلئے اور محبت کرنے کیلئے مزاج میں لطافت و نزاکت کا ہونا ضروری ہے۔۔جو کہ طالبان میں عنقا ہے۔ البتہ طالبان کا مزاج لونڈی بنانے اور اس سے متعلقہ امور کیلئے کافی مناسب ہے(اگر کوئی بننا چاہے)۔۔۔:)
 
x boy

محفلین
بیوی سے محبت کی جاتی ہے، اسکے ناز اٹھائے جاتے ہیں اور کسی کے ناز اٹھانے کیلئے اور محبت کرنے کیلئے مزاج میں لطافت و نزاکت کا ہونا ضروری ہے۔۔جو کہ طالبان میں عنقا ہے۔ البتہ طالبان کا مزاج لونڈی بنانے اور اس سے متعلقہ امور کیلئے کافی مناسب ہے(اگر کوئی بننا چاہے)۔۔۔ :)
images
 
1838.gif

لو وہ بھی یہی کہہ رہے ہیں جو ہم کہہ رہے تھے
میرے حالیہ دورہ کراچی میں اپنی ابزرویشن کی بنیاد پر میں کہہ سکتا ہوں کہ کراچی طالبان کے مکمل کنٹرول میں ہے ۔ یہ الگ بات ہے کہ طالبان نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ یہ کنٹرول کب ایکسپریس کروانا ہے
کیا جو کراچی کی ایک مخصوص سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رکھتا وہ طالبان ہے؟
 
سویدا

محفلین
کراچی میں سیاسی جماعتیں اور طالبان ایک ہی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں
کوئی فرق نہیں ہے دونوں میں
 
گذشتہ ایک ماہ میں پندرہ سے بیس اردو بولنے والے پڑھے لکھے جوان اور بڑی عمر کے لوگوں کی زبان سے یہ سن چکا ہوں جو تنگ آکر یہ کہنے لگ گئے ہیں کہ طالبان ہی آجائیں اور ان سیاسی جماعتوں اور پارٹیوں کی بھتہ خوری کو لگام دیں خواہ اس کے لیے چار جماعتوں کے بجائے ایک طالبان ہی کو بھتہ کیوں نہ دینا پڑے
شاید ان کو نہیں پتا کہ اب بھی سب سے زیادہ بھتہ طالبان ہی لے رہے ہیں۔
 
میر انیس

لائبریرین
کیا جو کراچی کی ایک مخصوص سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رکھتا وہ طالبان ہے؟
یہ تو آپ کی سوچ ہے جس پر کوئی پہرہ نہیں ہے ۔ لیکن اگر کراچی میں رہتے ہیں یا کبھی آنا ہو تو ذرا منگھو پیر سلطان آباد یا گلشن بنیر کا ایک دفعہ چکر تو لگالیں پھر پوچھوں گا کہ کون طالبان ہے اور کون نہیں۔جن تین چار سیاسی پارٹیوں کا آپ بار بار ذکر کر رہے ہیں انکو آپ بالکل بھول جائیں گے۔
 
میر انیس

لائبریرین
ٹھیک ہے یہاں دودھ کا دھلا ہوا کوئی نہیں ہے لیکن اگر کراچی میں جو موجودہ دہشت گردی ہورہی ہے بم دھماکے ہورہے ہیں اسکا سارا ملبہ ایم کیو ایم پر ڈالدینے سے یقین کریں کبھی بھی حالات میں بہتری نہیں آئے گی اسکی وجہ یہ ہے کہ اگر میرے پیٹ میں درد ہے تو سر کے درد کی دوا دینے سے کبھی میرا مسئلہ حل نہیں ہوگا اگر ان سارے واقعات کے پیچے صرف اور صرف ایم کیو ایم ہی ہے تو پھر سندھ کے علاوہ دوسرے صوبوں میں دہشت گردی نہیں ہونی چاہیئے جب کہ ہم دیکھتے ہیں اب کم و بیش ہر صوبے میں بلکہ پاکستان کے ہر حصے میں ایسے واقعات ہورہے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایک ایسی قوت ابھری ہے جس کا نیٹ ورک ہر جگہ موجود ہے اسکی حمایت کرنے والے پورے پاکستان میں موجود ہیں اور یہاں تک کے ہماری اس محفل میں بھی موجود ہیں جب تک ان درندوں کا صفایا نہیں کیا جاتا آپ جتنا بھی مختلف سیاسی پارٹیوں پر الزام ڈالتے رہیں انکو پکڑ پکڑ کر جیلوں میں ڈال کرتشدد کا نشانہ بناتے رہیں مسئلہ حل نہیں ہوگا کیونکہ جس جراثیم کی وجہ انفیکشن ہوا ہو جب تک اسکو ڈی ایکٹیویٹ ( معاف کیجئے گا یہاں انگریزی الفاظ اسلئے لکھنا پڑے کہ اسکی اردو مجھ کو نہیں آتی یا شاید غیر موثر) نہ کیا جائے مرض ختم نہیں ہوتا اور اگر مرض بڑھ جائے تو اینٹی بائیوٹک سے بھی کام نہیں چلتا پھر آپریشن کرکے اس عضو کو ہی نکالنا پڑ جاتا ہے۔ یا پھر مریض پر فاتحہ پڑھ لی جاتی ہے۔
 
آخری تدوین:

سویدا

محفلین
طالبان کراچی میں نمودار ھوئے چار یا پانچ سال پہلے جبکہ ایم کیو ایم کی صورت میں یہ طالبان گذشتہ بیس سال سے شبانہ روز مصروف عمل ہیں
 
یہ تو آپ کی سوچ ہے جس پر کوئی پہرہ نہیں ہے ۔ لیکن اگر کراچی میں رہتے ہیں یا کبھی آنا ہو تو ذرا منگھو پیر سلطان آباد یا گلشن بنیر کا ایک دفعہ چکر تو لگالیں پھر پوچھوں گا کہ کون طالبان ہے اور کون نہیں۔جن تین چار سیاسی پارٹیوں کا آپ بار بار ذکر کر رہے ہیں انکو آپ بالکل بھول جائیں گے۔

میرے پیارے بھائی آپ میری بات سمجھ ہی نہیں پائے۔ اس جملے کو دو ایک بار پڑھنے پر شاید سمجھ آجائے، اور میں پچھلے 35 سال سے کراچی میں رہتا ہوں اور کراچی کا چپہ چپہ کئی کئی دفعہ دیکھا ہے۔میں طالبان کا سخت ترین مخالف ہوں۔ اور میں بھی وکٹم ہوں جان،مال اور عزت کا وکٹم بھی۔۔ اگر میرے لفظوں کا یہ مطلب نکالا ہے تو اس سے آپ کی سوچ کا اندازہ ہوتا ہے
 
Top