کاشفی

محفلین
طالبان کا خوف؛ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی پرچم کشائی کی تقریب میں عدم شرکت
161732-Pervaizkhatak-1376477913-410-640x480.JPG

خیبرپختونخونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد یوم آزادی کی یہ پہلی تقریب تھی جسے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر جناح پارک سے پولیس لائنز منتقل کردیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

پشاور: یوم آزادی کے موقع پر صوبہ خیبر پختونخوا میں پرچم کشائی کی تقریب میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے طالبان کے خوف سے شرکت نہیں کی اور ان کی جگہ صوبائی وزیر صحت اور تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی نے پرچم کشائی کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پرچم کشائی کی تقریب پشاور کے علاقے پولیس لائنز میں منعقد ہوئی جس میں میڈیا کو دعوت کے باوجود شرکت کی اجازت نہیں دی گئی تھی، ذرائع کے مطابق پرویز خٹک طالبان کے خوف کے باعث تقریب میں شریک نہیں ہوئے تاہم شوکت یوسف زئی نے اس بارے میں مؤقف اختیار کیا کہ وزیر اعلیٰ ایک اہم اجلاس میں مصروف ہونے کے باعث تقریب میں شرکت نہیں کرسکے۔

واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد یوم آزادی کی یہ پہلی تقریب تھی جسے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر جناح پارک سے پولیس لائنز منتقل کردیا گیا تھا۔
 

کاشفی

محفلین
ویسے تحریکِ انصاف والے سچ مچ میں ممی ڈیڈی ہی ہیں۔پیپسی والے ۔پی ٹی آئی کا وزیرِ اعلٰی بھی ممی ڈیڈی ہے۔طالبان سے ڈرتا ہے۔ ڈرپوک کہیں کا!
 

نایاب

لائبریرین
خبر میں افواہ کی جگہ سچائی جھلکتی اگر "صوبائی وزیر صحت اور تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی "اور پی ٹی آئی کے کسی دوسرے رہنما کی شرکت کا ذکر نہ ہوتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

کاشفی

محفلین
سچائی جاننے کے لیئے تحقیقات ہونی چاہیئے بغیر تحقیقات کے افواہ کہنا درست نہیں۔۔
ایک سچائی یہ بھی ہے کہ پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتی۔۔ اور وزیرِ اعلٰی خیبرپختونخوا ڈرپوک ہے۔۔
تحریک انصاف کے کچھ لوگ جعلی ڈگری والے ہیں، کچھ لوگ عورتوں کے ساتھ غلط حرکتیں کرتے ہیں اور کچھ طالبان سے ڈرتے ہیں اور کچھ طالبان کے حامی ہیں۔۔
 

حسینی

محفلین
جس قوم کے لیڈرز اگر ڈرپوک ہوں تو۔۔۔ پھر عوام کی کیا حالت ہونی چاہیے۔۔۔۔
لیڈر تو وہ ہوتا ہے جو سینہ تان کے سب سے آگے آگے چل رہا ہو۔۔۔
 
Top