سب سے پہلے تو آپ یہ بتائیے کہ محفل پر آمد کے ساتھ ہی آپ نے اپنے مذہب کے ساتھ اپنے فرقے کا پوری شد و مد سے اعلان کیا تھا۔ اور یہ بھی بتایا تھا کہ کوئی بھی اسلامی بات پوسٹ کرنے سے قبل بتا دیا جائے کہ یہ کس فرقے سے متعلق ہے۔ میرا خیال ہے کہ سب سے پہلے تو آپ کو بین ہونا چاہیئے؟ یا فرقہ بازی کو آپ اسلامی ثابت کر سکیں گے؟ یا تقریباۢ تمام مسلم مذہب کو مکتبہ فکر سے کیسے ملا دیا؟
فرقوں کا موجود ہونا ،اسلامی ہدایت کے مطابق تو نہیں لیکن ایک تلخ حقیقت تو ہے نا کہ ہر مسلم کسی نہ کسی فرقہ یا مکتب فکر سے منسلک ہے ، جو کہتے ہیں کہ ہم کسی فرقے سے منسلک نہیں ہیں وہ بھی مجموعی طور پر ایک فرقہ یا مکتب فکر ہے
اپنے فرقے کا اعلان کردینا ، صورتحال کو واضح کر دیتا ہے ،
یہ تو دھوکا نہیں ہوگا کہ میں ایک خاص فرقےیا مکتب فکر کے عقائد ،ہدایات،نظیریات پیش کرتا پھروں اور کہوں کہ میں کسی بھی فرقے یا مکتب فکرسے منسلک نہیں ہوں اور میں صرف ایک مسلمان ہوں؟
مسئلہ تو تب ہے کہ میں کسی فرقے یا مکتب فکرکے متعلق نفرت پھیلاوں، مذاق اڑوں، اس فرقے یا مکتب فکرکے اکابر کی تحقیر کروں