طالبان ہم سے زیادہ طاقتور نہیں بلکہ ہم طالبان کے سامنے بے بس ہوگئے ہیں۔
ایبٹ آباد اور مہران بیس کے واقعہ کے بعد ایسا لگتا ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ فوج بھی نااہل اور کرپٹ ہوگئی ہے۔
جو فوجی افسران ڈیفنس کے بنگلوں میں رہتی ہو اسے ملک سے کیا غرض؟
اگر ہماری فوج کے ساتھ کوئی ہمدردی ہے تو وہ فوج کے عام سپاہیوں کی وجہ سے ہے
ورنہ تو اس فوج کی کالی کرتوتوں سے کون واقف نہیں
سانحہ مشرقی پاکستان، مشرف کی نائن الیون کے بعد غلط پالیسیاں، ضیاء الحق کے کارنامے، جنرل یحیٰٰی خان کی شراب وشباب کی محفلیں۔
یہ آرمی جو عوام کے 80 فی صد ٹیکس پر عیاشی کرتی ہے اور انہیں بلیڈی سویلین کے نام سے بلاتی ہے۔
میں تو حکومت، آرمی، اپوزیشن سب سے مایوس ہوچکا ہوں۔ کل کلاں امریکہ یا بھارت نے جنگ چھیڑ دی تو یہ میں نہیں سمجھتا کہ پاک فوج اپنا دفاع کرسکے گی۔ جو فوج اپنی حفاطت نہیں کرسکتی وہ ملک کی کیا حفاظت کرے گی۔