اقبال جہانگیر
محفلین
طالبان کے پیس زون کے مطالبے کو قبول کرنیکی گنجائش نہیں، عرفان صدیقی
لاہور (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی امور عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں وقفے کو تعطل کا نام نہیں دیا جاسکتا، طالبان کے پیس زون کے مطالبے کو قبول کرنے کی کوئی گنجائش نہیں،حکومت اور فوج طالبان سے مذاکرات کے معاملے پر ایک جانب ہی کھڑے ہیں۔ وہ جمعرات کے روزیہاں پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں کتاب میلے کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ طالبان قیدیوں کو فوری طور پر رہا نہیں کر سکتے اور ان کی دی گئی فہرست پر تحقیق کی جائے گی کہ کن کو رہا کیا جا سکتا ہے تاہم واضح کر دیا گیا ہے کہ طالبان کی عورتیں اور بچے کسی بھی حکومتی ادارے کی تحویل میں نہیں ہیں۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=187011