طالبان کے65 گروپ ہیں،بعض کی سرپرستی امریکا اوربھارت کرتے ہیں، لیاقت بلوچ

ملتان… جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ طالبان کے 65 گروپس ہیں، ان میں کئی ایسے بھی ہیں جن کی سرپرستی امریکہ اور بھارت کررہے ہیں۔ ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ یہ ایک المیہ ہے کہ قوم ایک موقف اختیار کرتی ہے تو امریکہ ڈرون حملہ کردیتا ہے۔ ہماری قومی سلامتی کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔ روزانہ ہماری فورسز کو نشانہ بنایا جارہا ہے

http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=134770
 
سید زبیر

محفلین
پھر ہمیں مشورہ دیتے ہیں کہ ان دہشتگردوں سے راضی نامہ کرلو ، کیوں ۔۔۔۔۔کیا ان کو سبق سکھانے کے ہم اہل نہیں ۔۔۔کیا وہ حق پر ہیں ؟ قطعی نہیں ؟ مغیر جنگ کیے پچاس ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں تو جنگ کر کے کیوں نہیں کرسکتے ۔۔۔۔۔ لیاقت بلوچ سے کبھی کسی طالبان رہنما نے کہا کہ صاحب ہم طالبان ہیں اور یہ دھماکے ہم نہیں کوئی اور کر رہا ہے ۔۔۔۔ منافقت کی انتہا ہے ۔۔۔ جھوٹ پر جھوٹ بولتے ہیں طالبان کی حمایت میں ، طالبان کے سب گروپ ہی امریکی ایجنٹ ہیں ۔۔ ڈالروں پر دھرتی ماں کا سودا کرنے والے
 
فرحت کیانی

لائبریرین
لیاقت بلوچ یہ بهی فرما دیتے کہ ان 65 گروپوں نیں حق سچ والے طالبان کون سے ہوئے اور ان کی پشت پناہی کون کرتا ہے، تو کیسی اچهی بات ہوتی. :thinking:
 
پاکستان میں حق سچ والے طالبان وہی ہیں جو یا تو مدرسوں میں پڑھتے ہیں یا امن سے رہتے ہیں، اسکے علاوہ باقی کچھ شائد تبلیغ و مذاکرات سے سدھر جائیں ورنہ جو باغی کی سزا وہی انکی سزا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ملتان… جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ طالبان کے 65 گروپس ہیں، ان میں کئی ایسے بھی ہیں جن کی سرپرستی امریکہ اور بھارت کررہے ہیں۔ ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ یہ ایک المیہ ہے کہ قوم ایک موقف اختیار کرتی ہے تو امریکہ ڈرون حملہ کردیتا ہے۔ ہماری قومی سلامتی کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔ روزانہ ہماری فورسز کو نشانہ بنایا جارہا ہے

http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=134770
لیاقت بلوچ سے پوچھنا چاہئے کہ بعض کی سرپرستی تو امریکا اور بھارت کرتا ہے، باقی کی سرپرستی کون کرتا ہے؟
 
x boy

محفلین
بی ایل اے بھی پاکستان کے خلاف ہے، ان کے خلاف بھی ایسے ہی آپریشن ہونا چاہئیے یا نہیں؟
مذاکرات کی بات ہوتے ہی اچانک دھماکے شروع ہوجاتے ہیں، حملے شروع ہوجاتے ہیں۔ میڈیا ساری تخریبی کاروائیاں ان سے منسوب کر دیتا ہے۔۔۔

'بلیک واٹر' کے ہزاروں لوگ جو اسلام آباد، پشاور اور کے پی کے اور فاٹا کے مختلف مقامات پر رہ رہے ہیں یہ جہاں نظر آئے شوٹ دیم دس باسٹرڈ۔
 
متفق۔ شوٹ ایوری باسٹرڈ، چاہے وہ طالبان ہو چاہے بلیک واٹر :)
 
Top