طالبان گروپوں میں پڑنے والی پھوٹ ہماری حکمت عملی کا نتیجہ ہے : حکومتی ذرائع

طالبان گروپوں میں پڑنے والی پھوٹ ہماری حکمت عملی کا نتیجہ ہے : حکومتی ذرائع
29 مئی 2014 (16:26)
news-1401362749-5808.jpg

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومتی ذرائع میں طالبان گروپوں میں پھوٹ پڑنے کو اپنی کامیابی قرار دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ خان سید سجنا گروپ کی تحریک طالبان پاکستان سے علیحدگی ہماری حکمت عملی کا نتیجہ ہے ۔ سرکاری ذرائع نے نجی ٹی وی کے حوالے سے بتایا کہ تحریک طالبان پاکستان میں پڑنے والی پھوٹ حکومت کی حکمت عملی کا نتیجہ ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے تحریک طالبان پا کستان کو واضح الفاظ میں بتا دیا گیا تھا کہ حکومت کے لیے آئین اور قانون کی بالادستی انتہائی اہم ہے ، دہشت گردوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا ،شدت پسند اور تخریب کاری میں ملوث عناصر حکومت کے رد عمل سے نہیں بچیں گے۔
http://www.dailypakistan.com.pk/lahore/29-May-2014/107357
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

Zara_sochiye_c_updated.jpg



اسی شکست و ريخت اور اپنے وجود کو برقرار رکھنے کے ليے جاری چپقلش کا تذکرہ ميں نے چند دن قبل اپنی پوسٹ ميں کيا تھا

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/ذرا-سوچيے.74379/



فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
Top