الف نظامی
لائبریرین
پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے لوگ موجودہ حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں اور موجودہ حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں‘ موجودہ اسمبلیاں بے کار ہیں‘ ملک میں جب بھی الیکشن ملتوی کئے گئے پھر دوبارہ کبھی نہیں ہوئے‘ علامہ طاہر القادری میرا کلاس فیلو ہے۔ میڈیا کے ذریعے ان کو پیغام دیتا ہوں اس ملک میں انتخابات کے دشمنوں کو تقویت نہ دیں۔ ملک میں ہر قیمت پر انتخابات ہونے چاہیں۔ انہوں نے کہا امریکہ کو 2014 کی بجائے فوری طور پر افغانستان سے نکل جانا چاہئے۔ الیکشن ملتوی کرانے کے لئے جس طرح کی باتیں کی جا رہی ہیں اس سے نہ سیاست بچے گی اور نہ ہی ریاست۔ یہ باتیں انہوں نے بیرون ملک سے واپسی پر ملتان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیں۔
ڈاکٹر طاہر القادری کا جاوید ہاشمی صاحب کو جواب بذریعہ میڈیا:
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ دو پارٹیوں کا مک مکا برداشت نہیں کریں گے، انتخابی اصلاحات اور الیکشن کرانا دونوں بہت ضروری ہیں اور تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے 10 جنوری سے پہلے نگران حکومت قائم کر کے انتخابی اصلاحات کی جائیں۔ موجودہ حکومت سے صرف نگران حکومت کا مطالبہ ہے جو انتخابی اصلاحات بھی کرے اور آزادانہ الیکشن بھی کرائے۔
تبصرہ:
تحریک انصاف الیکشن چاہتی ہے اور پاکستان عوامی تحریک انتخابی اصلاحات اور الیکشن دونوں
جاوید ہاشمی صاحب کیا یہ بہتر نہ ہوگا کہ آپ بھی انتخابی اصلاحات کے حامی بن کر پاکستان میں عادلانہ و منصفانہ انتخابی نظام کی راہ ہموار کریں!