طاہر القادری کی طاہر باتیں

سر سید نے قوم کو ایک علی گڑھ دیا تھا ہم قوم کو سو علی گڑھ دیں گے۔ شیخ الاسلام

اگر آپ کے پاس ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب کی گفتگو محفوط ہے تو اسے آپ یہاں درج کرسکتے ہیں۔ شکریہ
انشااللہ تعالٰی میں حضور شیخ الاسلام کے مزید اقوال بھی فراہم کروں گو جو کہ ہر ایسا فرد جو اردو سمجھ سکتا ہے اس کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

عمران الحسینی
 
خدا اس بندے کو آباد کرے جس نے میری باتوں کو سنا اور دوسروں تک پہنچایا۔ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم)

اپنے گھر کی دیوار کو اتنا بلند نہ کرو کہ پڑوسی کی ہوا رک جائے۔(رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم)

اس شخص کو کبھی موت نہیں آتی جو علم کو زندگی بخشتا ہے۔ (حضرت علی رضی اللہ عنہ)

مستحق سائل خدا کا ہدیہ ہے جو بندے کی طرف بھیجا جاتا ہے (غوث اعظم رحمتہ اللہ علیہ)

جو ہوش میں‌ہے وہ کبھی تکبر نہیں کرتا (شیخ سعدی رح)

علم کی مثال دریا کی سی ہے اس میں کتنا ہی خرچ کرو گے گھٹے گا نہیں۔ (سلمان فارسی رض)

گناہ سے نفرت کرو گناہگار سے نہیں

ہدایت کا آغاز شعور مقصد سے ہوتا ہے۔ (شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری)

فرض عبادات کے بعد بہترین وظیفہ درود و سلام ہے۔ (شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری)
 
طالوت

محفلین
جناب یہ سو علی گڑھ کب دے رہیں یہ نہیں بتایا۔۔۔۔۔۔۔۔ طنز مت سمجھیے گا سوال ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 
گناہ سے نفرت کرو گناہگار سے نہیں (شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری)
یہ جناب طاہر القادری سخن نہیں مگر انہوں نے کہیں حوالے کے طور پر کہا ہوگا مجھے صحیح یاد نہیں مگر میں یہ یا تو بائبل میں پڑھ چکا ہوں یا کسی دیگر اسلام کتاب میں صحیح یاد نہیں مگر جناب قادری صاحب کا قول نہیں۔
 
بلال

محفلین
گناہ سے نفرت کرو گناہگار سے نہیں (شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری)

میں نے ایک قصہ کہیں پڑھا تھا اب ٹھیک طرح سے حوالہ یاد نہیں لیکن اُس میں یہ تھا کہ ایک بار حکیم الامت علامہ محمد اقبال کسی پیر صاحب سے ملنے گئے۔۔۔ وہ پیر صاحب صرف داڑھی والے سے ملتے تھے۔۔۔ جب علامہ اقبال وہاں پہنچے تو انہیں دروازے پر روک دیا گیا کہ آپ پیر صاحب سے نہیں مل سکتے کیوں کہ وہ صرف داڑھی والوں سے ملتے ہیں تو علامہ اقبال نے جواب دیا کہ پیر صاحب کو کہو کہ "گناہ سے نفرت کرو گناہگار سے نہیں" جب پیر صاحب کو علامہ اقبال کا یہ پیغام ملا تو انہوں نے علامہ اقبال کو ملنے کی اجازت دے دی۔۔۔
اب مجھے اس بات کا تو پتہ نہیں یہ قول علامہ اقبال کا ہے یا کسی اور کا لیکن یہ قول بہت پرانا ہے اور ڈاکٹر طاہرالقادری آج سے بیس یا تیس سال پہلے ہی منظرِ عام پر آئے ہیں۔۔۔
طاہر القادری صاحب ایک بہت بڑے عالمِ دین ہیں اور میں اُن کی بہت عزت کرتا ہوں لیکن شائد عمران حسینی صاحب کو کوئی غلطی لگی ہے یا پھر ان کو غلط معلومات دی گئی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے اس قول کو طاہرالقادری صاحب کا لکھ دیا ہے۔۔۔
عمران حسینی بھائی سے گذارش ہے کہ اپنے رہنما یا لیڈر کے بارے میں بات کرنے سے پہلے سوچ لیا کریں کہ کیا واقعی یہ ان کی بات ہے یا نہیں کیونکہ کئی بار آپ کے عزت والے الفاظ آپ کے اپنے لیڈر کے خلاف ہو جاتے ہیں اور عوام میں بس یونہی مخالفت شروع ہو جاتی ہے۔۔۔
 
نوید

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔۔۔۔۔
1- اسلام محض فکر کا نہیں عزم و ارادے کا نام ہے ۔
2-ہر گناہ جرم نہیں، مگر ہر جرم گناہ ہے ۔
3-واسطہ رسالت کے بغیر ایمان باللہ مردود ہے ۔

خوش رہیں !
 
سیف اندازِ بیان بات بدل دیتا ہے
ورنہ دنیا میں کوئی بات نئی بات نہیں
یارو کس چکر میں پڑگئے ہو اگر بات درست ہے تو عمل کرو نہ کہ تھڑد کلاس لوگوں کی طرح اعتراض شروع کردو۔
 
گناہ سے نفرت کرو گناہگار سے نہیں (شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری)

میں نے ایک قصہ کہیں پڑھا تھا اب ٹھیک طرح سے حوالہ یاد نہیں لیکن اُس میں یہ تھا کہ ایک بار حکیم الامت علامہ محمد اقبال کسی پیر صاحب سے ملنے گئے۔۔۔ وہ پیر صاحب صرف داڑھی والے سے ملتے تھے۔۔۔ جب علامہ اقبال وہاں پہنچے تو انہیں دروازے پر روک دیا گیا کہ آپ پیر صاحب سے نہیں مل سکتے کیوں کہ وہ صرف داڑھی والوں سے ملتے ہیں تو علامہ اقبال نے جواب دیا کہ پیر صاحب کو کہو کہ "گناہ سے نفرت کرو گناہگار سے نہیں" جب پیر صاحب کو علامہ اقبال کا یہ پیغام ملا تو انہوں نے علامہ اقبال کو ملنے کی اجازت دے دی۔۔۔
اب مجھے اس بات کا تو پتہ نہیں یہ قول علامہ اقبال کا ہے یا کسی اور کا لیکن یہ قول بہت پرانا ہے اور ڈاکٹر طاہرالقادری آج سے بیس یا تیس سال پہلے ہی منظرِ عام پر آئے ہیں۔۔۔
طاہر القادری صاحب ایک بہت بڑے عالمِ دین ہیں اور میں اُن کی بہت عزت کرتا ہوں لیکن شائد عمران حسینی صاحب کو کوئی غلطی لگی ہے یا پھر ان کو غلط معلومات دی گئی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے اس قول کو طاہرالقادری صاحب کا لکھ دیا ہے۔۔۔
عمران حسینی بھائی سے گذارش ہے کہ اپنے رہنما یا لیڈر کے بارے میں بات کرنے سے پہلے سوچ لیا کریں کہ کیا واقعی یہ ان کی بات ہے یا نہیں کیونکہ کئی بار آپ کے عزت والے الفاظ آپ کے اپنے لیڈر کے خلاف ہو جاتے ہیں اور عوام میں بس یونہی مخالفت شروع ہو جاتی ہے۔۔۔

شیر محمد شرقپوری رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ ہے
 
نوید

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے ۔

میں نے طالوت کے سوال کا جواب دیا ہے۔ :tongue:

خوش رہیں
 
Top