طاہر القادری کے بارے میں چند دلچسپ حقائق

طاہر القادری کے بارے میں چند دلچسپ حقائق

1- معروف نعت گو شاعر اور طاہرالقادری کے سابقہ ساتھی اور سابقہ شاعر انقلاب اور بعد میں مخالف مظفر وارثی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پورے برصغیر میں طاہرالقادری جیسا مقرر اور خطیب نہیں ہے۔

2- اسلامی انقلاب کا دعوی کرنے کے باوجود اپنے پوری سیاسی کیریر میں طاہرالقادری نے کبھی کسی مذہبی سیاسی جماعت کے ساتھ سیاسی اتحاد نہیں کیا۔

3- اکثر پاکستان میں علمائے اہلسنت طاہرالقادری کو پسند نہیں کرتے اور ان کے خلاف خطرے کی گھنٹی، فتنہ طاہریہ جیسی کتابیں لکھی گئیں۔

4- طاہرالقادری کی اکثر بڑی سیاسی سرگرمیاں بالواسطہ طور پر نواز شریف کی مخالفت میں تھیں۔ مثلاً فاروق لغاری کے دور میں احتساب مارچ، مشرف کے حق میں تحریک، 2013 کا مارچ وغیرہ

5- طاہرالقادری کے عقیدت مند ان کے مریدین نہیں ہیں کیونکہ وہ مریدین نہیں بناتے۔

6- طاہرالقادری کے مخالف فرقے کے لوگ انہیں "بریلوی" کہتے ہیں مگر وہ خود کو "بریلوی" نہیں کہتے۔

7- طاہرالقادری کے عقیدت مند پیپلز پارٹی کے لئے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ بے نظیر منہاج القرآن کی رکن تھیں۔ اور کچھ طاہرالقادری کے عقیدت مند بے نظیر کو مذاقاً اپنی پھوپھی بھی کہتے تھے :)۔

8- طاہرالقادری نے ہمیشہ سیکولر جماعتوں کے ساتھ سیاسی اتحاد کیا۔ اور نواز کے ساتھ کا کبھی اشارہ بھی نہیں دیا۔

9- طاہرالقادری خود ذاتی طور پر عمران خان کو پسند نہیں کرتے۔ اور وہ ان کو ؛)

مزید احباب کچھ جانتے ہوں تو ضرور شریک کریں :):)
 
  • قادری صاحب شریف خاندان کے کندھوں پر چڑھ کر مقبولیت کے اس مقام تک پہنچے
  • قادری صاحب کو نواز شریف اپنے کندھوں پہ بٹھا کہ غار حرا تک لے کے گئے تھے۔
  • اپنی پرانی تقاریر میں قادری صاحب انہی لوگوں کی مدح سرائ کرتے پاے جاتے تھے جنکے بار ے میں آج انکی زبان زہر اگلتی ہے۔
  • قادری صاحب کے "انقلابی کنٹینر " پر آنے والے اخراجات قادری صاحب کی جیب سے ادا نھیں کیے گئے۔
  • قادری صاحب شیح رشید احمد (پنڈی والی سرکار) کے ھم زلف بھی ہیں۔ شیخ صاحب کی بیوی ہونے کی دعوے دار خاتون کو قادری صاحب نے اپنی بہن بنایا تھا میڈیا کی موجودگی میں۔
  • مظفر وارثی نے اپنی آپ بیتی میں قادری صاحب کے بارے میں اور بھی بہت سے "انکشافات "کیے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
عادات و اطوار سے موصوف شاہانہ طرز زندگی کے شوقین معلوم ہوتے ہیں۔
کنٹینر میں قیام اور مذاق رات کےدوران فائو اسٹار ہوٹل جیسا انتظام کر وایا گیا۔ ملک واپسی پر جہاز کا اے سی بند کرنے پر احتجاج۔ یعنی کافی گرم مزاج کے مالک ہیں۔ با ت بات پر شدید غصے کا اظہار۔
 
شمشاد

لائبریرین
  • قادری صاحب شیح رشید احمد (پنڈی والی سرکار) کے ھم زلف بھی ہیں۔ شیخ صاحب کی بیوی ہونے کی دعوے دار خاتون کو قادری صاحب نے اپنی بہن بنایا تھا میڈیا کی موجودگی میں۔

عبدالحفیظ منور صاحب اپنا تعارف تو دیں۔

اگر تو قادری صاحب نے شیخ صاحب کی بیوی ہونے کی دعوے دار خاتون کو اپنی بہن بنایا ہوا ہے تو پھر قادری صاحب تو شیخ صاحب کے سالے ہوئے نہ کہ ہم زلٍف۔
 
شمشاد

لائبریرین
کنٹینر میں قیام اور مذاق رات کےدوران فائو اسٹار ہوٹل جیسا انتظام کر وایا گیا۔ ملک واپسی پر جہاز کا اے سی بند کرنے پر احتجاج۔ یعنی کافی گرم مزاج کے مالک ہیں۔ با ت بات پر شدید غصے کا اظہار۔
حالانکہ آئے ٹھنڈے ملک سے تھے۔
 
عبدالحفیظ منور صاحب اپنا تعارف تو دیں۔

اگر تو قادری صاحب نے شیخ صاحب کی بیوی ہونے کی دعوے دار خاتون کو اپنی بہن بنایا ہوا ہے تو پھر قادری صاحب تو شیخ صاحب کے سالے ہوئے نہ کہ ہم زلٍف۔
شمشاد ، میں اصل میں سالا لکھنا نہیں چاہ رہا تھا- تصحیع کا شکریہ۔
 
طاہر القادری کے بارے میں چند دلچسپ حقائق

2- اسلامی انقلاب کا دعوی کرنے کے باوجود اپنے پوری سیاسی کیریر میں طاہرالقادری نے کبھی کسی مذہبی سیاسی جماعت کے ساتھ سیاسی اتحاد نہیں کیا۔
1993 میں ایک اتحاد کیا نہیں تھا۔۔ ؟
 
10547638_717956931584740_265285891005934857_n.png
 
شاکرالقادری

لائبریرین
اگر یہ سچ ہے تو بہت ہی ہمت کی بات ہے۔
غار حرا پر جانا آسان نہیں
بالکل سچ ہے ۔۔ اس کا اعتراف تو قادری صاحب بھی کرتے ہیں اور ایک وڈیو میں جہاں انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا وہاں یہ اعتراف بھی کیا کہ ۔ دل کی بیماری کے علاج کے لیے جب انہیں میاں شریف صاحب نے بیرون ملک بھیجا تھا تو میاں شہباز شریف ان کے ساتھ بطور تیمار دار گئے تھے اس دوران میاں شہباز شریف قادری صاحب کو جوتے بھی پہنایا اور اتارا کرتے تھے ان کے تسمے بھی باندھتے تھے ۔۔۔۔ قادری صاحب نے یہ اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں شریف خاندان کی ان خدمات کا تمام عمر احساس رہے گا ۔ اور زندگی بھر انکی آنکھوں میں اس بات کی حیا رہے گی۔
 
Top