متلاشی
محفلین
کراچی(نیوزرپورٹر)جمعیت علماءپاکستان کے سینئر نائب صدر شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ طاہر القادری کی پوری زندگی تضادات کا مجموعہ ہے جھوٹے خواب بیان کرکے شروع کیا گیا سیاسی سفرذاتی شہرت بلند بانگ اعلانات کے گرد گھومتا ہے ان کے مذہبی نظریات بھی خطرناک ہیں مغربی میڈیا کے سامنے وہ توہین رسالت ﷺ کے حوالے سے امت مسلمہ کے اجتماعی موقف سے ہٹ کر بات کرتے ہیں جبکہ مذہبی جلسوں میں ان کا موقف اور ہوتا ہے عاشق رسول ﷺ ملک ممتاز قادری کو دہشت گرد سمجھتے ہیں جبکہ سلمان تاثیر کو شہید کہتے ہیں وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ان کو علامہ نہ کہا جائے مغرب کو خوش کرنے کے لئے وہ یہودیوں اور عیسائیوں کو کافر نہیں سمجھتے جبکہ قرآن و حدیث میں ان دو گرہوں کو اہل کتاب کے ساتھ ساتھ کافر بھی کہا گیا ہے ان خیالات کا اظہارا نہوں نے مسلم لیگ (ن) دبئی کے رہنما نور نتویر کی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا شاہ اویس نورانی نے کہا کہ طاہر القادری امام خمینی بننے کی لا حاصل مشق کر رہے ہیں پہلے وہ ریاست کے شہری بنے بعد میں ریاست بچانے کے لئے تگ دو کریں کنیڈین انقلاب اس ملک کا مقدر نہیں ،اس ملک کے شہری صرف نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ چاہتے ہیں ۔
حوالہ
حوالہ