طبع زاد اشعار کی بیت بازی

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
نہیں ہے وہ تو کڑی دھوپ ہے تمازت ہے
وہ سامنے ہو تو پھر ابر سا لگے ہے مجھے
نئے پھول ابھی کلیوں میں ہیں
بہار بس اب آنے کو ہے

یعنی وہ لایا ہی نہیں پھر پھول چوڑیاں
یعنی کہ آفتاب ہے پھر آب و تاب پر
 
فہد اشرف

محفلین
ایک دنیا ہماری بھی ہوتی حسیں، خوبصورت، مگر
آخری وقت تک تم جھجکتے رہے، ہم تڑپتے رہے
یہ کیسی پردہ داری ہے سمجھ میں کچھ نہیں آتا
شجر اپنی جڑوں کی شان و شوکت کیوں چھپاتے ہیں
۔۔۔۔
پابلو نرودا کی کتاب " The Book of Questions" کے درج ذیل شعر سے ماخوذ
" Why do trees conceal
?The splendor of their roots"
 
مومن فرحین

بڑھیا ہے استاد جی ۔۔۔
 
ثمین زارا

محفلین
یہ کیسی پردہ داری ہے سمجھ میں کچھ نہیں آتا
شجر اپنی جڑوں کی شان و شوکت کیوں چھپاتے ہیں
۔۔۔۔
پابلو نرودا کی کتاب " The Book of Questions" کے درج ذیل شعر سے ماخوذ
" Why do trees conceal
?The splendor of their roots"
نہیں ہے خاص سبب یوں اداس ہونے کا
بس اپنے آپ سے مایوس ہو کے بیٹھے ہیں
 
مومن فرحین

لائبریرین
یہ کس نے زلف سے جھٹکا پانی
چھا گئی آسماں پہ قوس قزح
پتا ہے اس شعر کے متعلق ایک بات بتاتی ہوں ۔۔۔ہمارے کالج میں سال سوم میں بیت بازی کا مقابلہ تھا جس میں سامعین کے لیے بھی ایک حصہ ہوتا ہے اور انھیں ایک لفظ دیا جاتا ہے جس پر شعر کہنا ہوتا ہے اور جس کے بدلے ایک cadbury دی جاتی ہے ۔ تب ایک لفظ دیا گیا تھا قوس قزح تو سامعین جب نہیں کہہ سکے تو پھر ٹیم کے افراد کو موقع دیا گیا اس پیش کش کے ساتھ ایک اس پر دو چاکلیٹ دیے جائیں گے تب میں نے یہ فلبدیحہ کہا تھا۔ ۔۔ اور دو cadbury حاصل کی تھی:heehee:
 
Top