مومن فرحین
لائبریرین
یہاں کتنا سونا لگ رہا ہے ۔۔۔ راحل بھائی آپ بھی نہیں آرہے یہاں
میں نے ٹیگ کرنے کی بھی ناکام کوشش کی تھی
یہاں کتنا سونا لگ رہا ہے ۔۔۔ راحل بھائی آپ بھی نہیں آرہے یہاں
میں نے ٹیگ کرنے کی بھی ناکام کوشش کی تھی
یہ دنیا ہے، یہاں کچھ بھی سدا جاری نہیں رہتا
سرشتِ نوعِ انساں میں ہے شامل، بور ہو جانا
یہ لڑی نہیں ٹوٹے گی کبھی ان شاء اللہٹوٹنے پائے نا لڑی یہ کہیں
بیت کی بازی یہ مدام چلے
میں نے آپ کو یہاں پر بھی اور قرانی آیت والی لڑی پر بھی مس کیا سس ۔۔۔شکریہ مومن فرحین آپ نے یاد کیا
بس ویک اینڈ پر کچھ مصروفیت تھی
یہ شوخیاں شرارت، یہ روٹھنا مناناثبوت محبت کا دیتے ہیں کچھ لوگ روٹھ کر
خفگی تویہ نہیں ہے ،انداز شوخ ہے
بہت خوب شکیل بھائی۔۔۔۔واہ واہیہ شوخیاں شرارت، یہ روٹھنا منانا
اندازِ دل لگی ہے، ہم نے تو ہے یہ جانا
بے حد کمال شکیل بھیا!یہ شوخیاں شرارت، یہ روٹھنا منانا
اندازِ دل لگی ہے، ہم نے تو ہے یہ جانا
یہ راہِ تمنا ہے ذرا دیکھ بھال کےاب تو ہم تب ہی بولیں گے،جب آئے گی ہماری باری
قطار میں بہت لوگ ہیں، ابھی ہم سے آگے
وارفتگئ شوق نے کیا دن دکھائے ہیںجیسے ہی قدم اٹھے، اس راہِ تمنا میں
رستے میں کھڑا پایا، اخوانِ تمنا کو
نماز عشق مودت ہے یوں بھی مومن کیوارفتگئ شوق نے کیا دن دکھائے ہیں
ملنا تھا کس سے اور کسے مل کے آئے ہیں