طبع شدہ اردو-انگریزی لغت کے کچھ صفحات درکار!!

آصف

محفلین
لغت کی پروگرامنگ کرنے کیلئے مجھے عام چھپی ہوئی اردو انگریزی اور انگریزی-اردو لغت کے چند صفحات درکار ہیں۔ اگر آپ کے پاس یہ لغات موجود ہوں تو براہِ مہربانی مجھے صرف تین، تین صفحات سکین کر کے بھیج دیں۔

ان معلومات کی روشنی میں مجھے MySQL کے جَداول کی تشکیل کرنی ہے۔

شکریہ
 
آپ کا مقصد

آپ کا مقصد نہیں سمجھ سکا۔ میرے پاس فیروز والوں کی انگریزی سے اردو اور اردو سے اردو لغت ہے۔ اس کا اسکین بھیج دوں مگر یہ کیا فائدہ دے گا؟
 

آصف

محفلین
جی شارق مجھے یہی چاہئے۔ بہت شکریہ۔

دراصل ان میں سے میں کچھ الفاظ کیلئے اردو اور انگریزی parts of speech وغیرہ اور کچھ دوسرے اَسالیب دیکھنا چاہ رہا ہوں۔ ان کو دیکھ کر میں لغت کے جدول میں متعلقہ فیلڈز بناؤں گا۔

لغت پر الحمدللہ اچھی پیش رفت ہو رہی ہے۔ کل رات میں نے phpDictionary کے یونیکوڈ سے متعلقہ کافی مسائل حل کر لئے ہیں۔ لیکن اس کی ساخت بہت سادہ ہے اور آج کل میں انٹرنیٹ پر بہت سے دوسری الیکٹرونک لغات کو دیکھ رہا ہوں تاکہ ان کی روشنی میں ہم ایک بہترین برقی لغت تشکیل دے سکیں۔
 
Top