عاطف ملک
محفلین
(ناصرؔ کاظمی سے معذرت)
اپنی "ای آر"* بڑھ نہ جائے کہیں
آج "ایس کے"* ہی لڑ نہ جائے کہیں
مجھ کو کرنی پڑی ہے سی پی آر*
کوئی پٹھا اکڑ نہ جائے کہیں
ڈیوٹی پر لیٹ جا رہا ہوں آج
ناشتہ مجھ کو پڑ نہ جائے کہیں
ایچ او* لائی ہے میرے واسطے کیک
میرا ایس آر* سڑ نہ جائے کہیں
ڈر ہی رہتا ہے روز راؤنڈ پر
اے پی* ہم کو رگڑ نہ جائے کہیں
چھٹی پر بھی نہیں گئے سسرال
میری بیگم بگڑ نہ جائے کہیں
مت پیا کر شرابِ دید اتنی
عینؔ، لیور* سکڑ نہ جائے کہیں
عینؔ میم
نومبر ۲۰۲۰
*ای آر = emergency room/emergencyاپنی "ای آر"* بڑھ نہ جائے کہیں
آج "ایس کے"* ہی لڑ نہ جائے کہیں
مجھ کو کرنی پڑی ہے سی پی آر*
کوئی پٹھا اکڑ نہ جائے کہیں
ڈیوٹی پر لیٹ جا رہا ہوں آج
ناشتہ مجھ کو پڑ نہ جائے کہیں
ایچ او* لائی ہے میرے واسطے کیک
میرا ایس آر* سڑ نہ جائے کہیں
ڈر ہی رہتا ہے روز راؤنڈ پر
اے پی* ہم کو رگڑ نہ جائے کہیں
چھٹی پر بھی نہیں گئے سسرال
میری بیگم بگڑ نہ جائے کہیں
مت پیا کر شرابِ دید اتنی
عینؔ، لیور* سکڑ نہ جائے کہیں
عینؔ میم
نومبر ۲۰۲۰
*ایس کے= streptokinase(دل کے دورے کے علاج کیلیے لگایا جانے والا انجکشن)
* سی پی آر = CPR
* ایچ او = ہاؤس آفیسر
* ایس آر = Senior Registrar
* اے پی = Assisstant Professor
* لیور = Liver
آخری تدوین: