hakimkhalid
محفلین
[align=justify:6c236a6f45]''طب اورصحت"کے اس فورم میں روحانی و جسمانی صحت اور تمام سائنسیز و طبی طریقوں پر مشتمل علاج معالجہ ، نسخہ جات ، نئی ایجادات و تحقیقات نیز معلوماتی مضامین،قارئین اردو محفل کے شعور صحت میں اضافہ کےلیے شائع کئےجاتے ہیں اور اس پرتنقید و تائید،گفت وشنید، بحث و مباحثہ کیا جا تا ہے۔
ہمارا مقصدعام فہم اور بے ضررقدرتی جڑی بوٹیاں، گھریلو اشیاء و ادویات کی افادیت اورمرض کے بارے میں معلومات سےآگاہ کرناہے۔اس سلسلے میں خودعلاجی مناسب نہیں۔
فورم میں موجود کسی نسخہ یا تدبیر سے استفادہ کےلیےاور کسی تکلیف یابیماری کی صورت میں، کوالیفائیڈ معالج سے ہی رجوع کرنا بہتر ہوتا ہے۔اس سلسلے میں اردومحفل اوراس کی ٹیم کسی بھی قسم کی ذمہ داری سے مثتثنٰی ہے۔
فورم میں پوسٹ بھیجتے وقت یاد رکھیں کہ کوئی ایسی تدبیر،نسخہ یا معلومات نہ لکھیں کہ جس سے انسانی جان کو کسی نقصان کا احتمال ہو۔یہ یاد رکھیں کہ جہاںایک انسان کو بچانا پوری انسانیت کو بچانا ہے وہاں ایک انسان کو نقصان پہنچانا پوری انسانیت کو نقصان پہنچانا ہے۔
جنسی امراض کے کسی موضوع کے حوالے سے پوسٹ بھیجتے وقت اسلامی اقدار اوراخلاقیات کا دامن مضبوطی سے تھامے رکھئیے گا۔
امید ہے اردو محفل کے تمام اراکین کو یہ قواعدو ضوابط گراں نہیں گذریں گے۔
شکریہ
آپکا اپنا
حکیم خالد [/align:6c236a6f45]