الف عین
لائبریرین
شکریہ نوید۔۔ خدا آپ کو اچھا رکھے۔ ،معلوم ہوا کہ اتنی محنت سے ٹائپ کر رہے تھے۔ ابھی دوسری جگہ سافٹ کاپی کی بھی فرمائش کر آیا ہوں۔ معلوم کر لیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔ بیاض کو بطور بلاگ بھی آسانی سے پوسٹ کیا جا سکتا ہے۔ جیسا کہ میں نے ’سمت‘ شروع کیا تھا۔ صرف کنورٹ کرنا پڑے گا۔ (تدوین تو بیشتر لوگ نہیں کرتے ہیں کہ نظر ہی نہیں آتی کی غلطی کہاں ہے۔ (اگر یہاں ہی ’کہاںہے‘ لکھوں تو غلطی پکڑنے میں آ جائے گی کہ درمیان میں سپیس نہیں دی، لیکن ’ہوسکتاہے‘ کہ اس میں غلطی نہ پکڑی جا سکے (یہاں’ ہو‘، ‘ سکتا‘ اور ’ہے‘ کے درمیان سپیس نہیں ہے)۔ ورنہ پھر سال میں ایک انتخاب ای پبلش کیا جا سکتا ہے۔’سمت‘ میں غزلیں تو بہت مل جاتی ہیں۔ افسانے نہیں ملتے، اس سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔