طرز بیاں اور۔(پرانی کتابوں کا اتوار بازار، خودنوشتوں پر تبصرے)-شائع ہوگئی ہے

راشد اشرف

محفلین
طرز بیاں اور
پرانی کتابوں کا اتوار بازار، خودنوشتوں پر تبصرے اور متفرق تحریریں
صفحات: 728
قیمت: 600

سرورق، فہرست مضامین، ڈاکٹر معین الدین عقیل کا مضمون اور محترم عقیل عباس جعفری کی تعارفی سطور درج ذیل لنک پر ملاحظہ کیجیے:

https://groups.google.com/forum/?fromgroups#!topic/bazmeqalam/yW5wg_3EJgU

ویلکم بک پورٹ اور فضلی سنز
اردو بازار کراچی پر دستیاب ہے
براہ راست منگوانے کے لیے رابطہ کیجیے:

سید معراج جامی:
0321-8291908
اٹلانٹس پبلی کیشنز:
0300-2472238
021-34268800

ہندوستان میں یہ کتاب انشاء اللہ بیس روز تک دستیاب ہوگی۔ رابطے کے لیے راقم کے محترم دوست انیس صاحب کا پتہ یہ ہے:

محمد انیس الدین
پلاٹ نمبر سکس - بی
آفرین ٹیچرس کالونی
پوسٹ آفس کھام گاؤں سٹی
ضلع بلڈانہ
ریاست مہاراشٹر ( انڈیا) 444303
برقی پتہ:
anis_riz@yahoo.com
رابطہ نمبر: :9422884848

راشد اشرف
کراچی سے
 
آخری تدوین:

تلمیذ

لائبریرین
مبارک ہو راشد۔ ا یہ بھی لکھنے کی ضرورت ہے کہ برقی کتابوں کو یاد رکھیں!
درست فرمایا، محترمی اعجاز صاحب،
تاہم، میں یہ لکھنے سے خود کو باز نہیں رکھ سکتا کہ جہاں ہم کو راشد صاحب کی مطبوعہ کتابوں کی تالیف میں مسلسل کامیابیوں پرمسرت ہے ، وہاں ان کی جانب سے پرانی اور نایاب کتابوں کے اسکین شدہ نسخوں سے محرومی کا قلق بھی ہے۔یہ ان کا ایک باقاعدہ معمول تھا جس کا حقیقتاً ہمیں انتظار رہتا تھا۔ لیکن لگتا ہے ان کی یہ کرم فرمائی ان کی دیگر اہم ترمصروفیات کی نذر ہو گئی ہے۔ کیونکہ ایک دن میں تو وہی چوبیس گھنٹے ہی ہوتے ہیں، ان میں بندہ کیا کیا کچھ کرے۔ پھر بھی ان سے التماس ہے کہ
ع اے خانہ بر انداز چمن کچھ تو ادھر بھی

راشد اشرف,
 
شکریہ جناب
چالیس کاپیاں جمعرات کی شام ملی تھیں، جمعے کی شام تک سب ختم ہوگئیں۔ انڈیا بھی بھیجی ہے
اب عاشورے کے بعد ہی بقیہ کاپیاں ملیں گی۔ اس مرتبہ کتاب پنجاب کے دوستوں کو براہ راست اس لیے بھیجی ہے کہ وقت بچ سکے سو یہی کرتا ہوں۔
سات سو اٹھائیس صفحات کی اس کتاب کی قیمت ایک ہزار بنتی تھی مگر نقصان اٹھا کر محض چھ سو اس لیے رکھی کہ لوگ خرید سکیں۔
پونے تین سو کی تعداد میں شائع کی ہے۔

انٹرنیشنل بک فئیر کراچی میں بھی یہ پانچوں دن دستیاب ہوگی۔
 
راشد اشرف

محفلین
یہ نمبر تو کوئی اٹھاہی نہیں رہا ، صاحب۔ بے شمار کوششیں کی ہیں۔ شاید خراب نہ ہو۔

فضلی سنز والوں سے معلوم ہوا کہ یہ نمبر خراب ہوگیا ہے۔ دوسرا نمبر نوٹ کیجیے:
042-37239884
میری ابھی اس نمبر پر جمال افغانی صاحب سے بات ہوئی ہے۔
چراغ حسن حسرت والی کتاب بھی انشاء اللہ کتاب سرائے ہی پر پہنچے گی۔
 
تلمیذ

لائبریرین
نوازش، جناب۔
افغانی صاحب کو آرڈر لکھوا دیا ہے۔ انہوں نے دوتین روز میں کتاب کی فراہمی کا وعدہ کیا ہے۔
چراغ حسن حسرت والی کتاب کا نام کیا رکھا ہے۔ اور کب تک متوقع ہے؟
 
راشد اشرف

محفلین
نوازش، جناب۔
افغانی صاحب کو آرڈر لکھوا دیا ہے۔ انہوں نے دوتین روز میں کتاب کی فراہمی کا وعدہ کیا ہے۔
چراغ حسن حسرت والی کتاب کا نام کیا رکھا ہے۔ اور کب تک متوقع ہے؟

چراغ حسن حسرت -ہم تم کو نہیں بھولے
سرورق یہاں ملاحظہ کیجیے:
اور

کتاب شائع ہوگئی ہے، پرسوں سے بائنڈر کے پاس ہے، امید ہے کہ انشاء اللہ ابتدائی پچاس نسخے ایک ہفتے میں مل جائیں گے۔
ہم کراچی انٹرنیشنل بک فئیر سے پہلے یہ دونوں کتابیں لانا چاہ رہے تھے، خواہش تھی کہ اٹلانٹس کے اسٹالز پر یہ دستیاب ہوں۔ وہ لوگ ان کتابوں کا پینافلیکس بنوارہے ہیں۔ یہ سب کچھ وہ خود ہی کررہے ہیں، ان کی مہربانی ہے۔
کل مظہر محمود شیرانی صاحب کا فون آیا تھا، طرز بیاں اور" انہیں کتاب سرائے ہی سے ملی تھی۔ وہ شخصی خاکوں کے انتخاب والی کتاب میں بہت زیادہ دلچسپی لے رہے تھے۔
 
آخری تدوین:

تلمیذ

لائبریرین
بہت خوب۔
یہ کتاب جب کتاب سرائے والوں کے پاس پہنچ جائے ، تو براہ کرم مطلع کیجئے گا۔ جزاک اللہ۔
 
Top