طلباء امتحانات میں کیوں فیل ہوتے ہیں ؟

نوید ملک

محفلین
طلباء امتحانات میں کیوں فیل ہوتے ہیں ؟

اس میں طالبعلموں کا کوئی قصور نہیں، ہم ایک جائزہ پیش کرتے ہیں :
سال میں 365 دن ہوتے ہیں
1) ہر اتوار کی چھٹی ہوتی ہے اور سال میں 52 اتوار ہوتے ہیں یعنی بقایا دن =313
2) گرمیوں کی چھٹیوں = 90 دن (اتنی سخت گرمی میں بھلا کیسے پڑھا سکتا ہے) بقایا دن =223
3) روزانہ آٹھ گھنٹے سونے کے (سونا تندرستی کیلئے ضروری ہے) یعنی 122 دن ، بقایا دن= 101
4) ایک گھنٹہ روزانہ کھیل کود کیلئے (کھیل بھی صحت کیلئے ضروری ہے) یعنی 15 دن ، بقایا دن=86
5) دو گھنٹے روزانہ کھانے پینے کیلئے (کیونکہ کھانا ہمیشہ خوب چبا چبا کر کھانا چاہیئے) یعنی 30 دن ، بقایا دن = 56
6) ایک گھنٹہ روزانہ بات چیت کا (کیونکہ انسان Social Animalہے ) یعنی 15 دن ، بقایا دن= 41
7) دوسری چھٹیاں (Public Holidays) کم از کم 30 دن ، بقایا دن = 11
8) کم از کم 5 دن بیماری کے ، بقایا دن = 6
9) پارٹی اور شادی فنگشن وغیرہ کم ازکم 5 دن ، بقایا دن=1
10) اور یہ ایک دن میری سالگرہ کا ہے (اب سالگرہ والے دن بندا پڑھتا اچھا تو نہیں لگے گا )
اب آپ ہی بتائیں کہ ہم کیسے پاس ہو سکتے ہیں :?: :?:
 

wahab49

محفلین
بہت اچھے نوید ملک۔ ایک لمحے کو تو ایسا لگا کہ ھماری زندگی ھی بس کام کام اور کام ھے۔ اب کیا کیا جا سکتا ھے۔ بہر حال بہت شکریہ ان شگوفوں کا۔ :lol:
 

ایمن

محفلین
شاباشی

واہ کیا ہی خوب انداز آپ کا ۔ لطیفہ کا لطیفہ اور آپ نے اپنا نظام الاوقات بہی بیان کر دیا
جواب نہیں آپ کے
 
Top