ہماری لائبریری میں طلسم ہوشربا کی اتنی اتنی بڑی بڑی سرخ جلد والی سات موٹی موٹی کتابیں پڑی ہیں۔ پرانی ہو جانے کی وجہ سے ورقے بھی سرخ ہو گئے ہیں۔ لیکن عجیب سی اردو میں ہیں۔ پڑھنے کی کبھی ہمت نہیں ہوئی۔ لیکن ایک آسان اردو میں طلسم ہوشربا جو کہ شاید عربی سے ترجمہ ہے وہ میں نے پڑھی ہوئی ہے۔ میری زندگی کی مزے دار اور یاد گار کہانیوں میں سے ایک ہے یہ طلسم ہوشربا۔