محمد شمیل قریشی
محفلین
میں ان پیج پروگرام کو مکمل طور پر استمعال کرنا نہیں جانتا لیکن یونیکوڈ اردو لکھائی پر مکمل عبور حاصل ہے . مجھے بتایا گیا ہے کہ اردو بک پبلشرز ہمیشہ ان پیج فالز کو ترجیح دیتے ہیں اور ایک ٥٠ یا اس سے زیادہ صفحات کی کوئی کتاب چھپوانی ہو تو وہ یونیکوڈ سے پی ڈی ایف میں تبدیل شدہ فائل قبول نہیں کرتے. یہ بات مجھے ان لوگوں سے معلوم ہوئی ہے جن کو سرے سے یونیکوڈ اردو یا کمپوٹر کی کوئی خاص معلومات نہیں اور یاد رہے کہ میری کبھی کسی پبلشر سے ملاقات نہیں ہوئی. اللہ کے فضل سے مجھے ایک اچھی نوکری ملی ہے پر ان پیج سے نفرت اور لاتعلقی میرے آڑے آرہی ہے . آپ صاحبان سے مدد کی درخواست ہے کہ مجھے مشورہ دیں کہ میں پبلشر سے کیا بات کروں اور کس طرح ان کے پاس ہی موجود کسی ٹیکنالوجی کی مدد سے یونیکوڈ میں لکھی ہوئی کتاب چھپوا لوں.