کیا کسی کے علم میں ایچ پی کا ایسا کوئی پرنٹر ہے جس میں مرر کا آپشن پی سی ایل میں ہی موجود ہو پوسٹ اسکرپٹ انسٹال نہ کرنا پڑے
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سویدا بھائی! میرے خیال میں ایسا ممکن نہیں ہے۔ اس بات کو سمجھنے کے لیے پہلے ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ پرنٹر کے پی سی ایل اور پی ایس (پوسٹ اسکرپٹ) ڈرائیور کن کمپنیوں کے بنائے ہوئے ہیں اور اس کے پیچھے کیا لاجک (منطق) کام کرتی ہے۔
PCL اصل میں (Printer Command Language) کا مخفف ہے، یہ ڈرائیور ہر کمپنی کے اپنے بنائے ہوئے ہوتے ہیں اور وہ اسکرین پر نظر آنے والے مواد کو دی گئی ہدایات (پرنٹ کمانڈ) کے مطابق من وعن کاغذ پر نقل کرتے ہیں۔
(ایچ پی کے پی سی ایل ڈرائیور بھی اس سے مستثنٰی نہیں ہیں، یعنی ایچ پی کے کسی بھی لیزر پرنٹر کے پی سی ایل ڈرائیور میں مرر کا اختیار نہیں ہے)
جبکہ پی ایس (پوسٹ اسکرپٹ) ڈرائیور پرنٹر کمپنیز کا اپنا بنایا ہوا نہیں ہے بلکہ ایک اور گرافکس سوفٹ وئیر کی مشہور کمپنی ’’ایڈوبی‘‘ نے بنایا ہے۔ یہ ڈرائیور کمپیوٹر سے ڈیٹا لے کر اسے دوبارہ اپنی مخصوص لینگویج میں ڈھالتا ہے (بالکل ایسے ہی جس طرح گوگل ٹرانسلیٹ کسی دوسری زبان میں ترجمہ کرتا ہے) بعد میں اس مخصوص لینگویج کی روشنی میں اس ڈیٹا کو پکچر کی شکل میں ڈھالتا ہے جو مرر ہوتی ہے اور اس کے بعد آخری مرحلہ میں اس مرر پکچر پر پرنٹ کی کمانڈ کا اطلاق ہوتا ہے جس کے نتیجہ میں کاغذ پر مرر پرنٹ نکل آتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ آپ نے عموما نوٹ کیا ہوگا کہ پی سی ایل ڈرائیور کے مقابلہ میں پی ایس ڈرائیور پر دیا گیا پرنٹ کئی گنا زیادہ وقت لیتا ہے (ایم ایس ورڈ پر تو اتنا فرق محسوس نہیں ہوتا تاہم کارل ڈرا اور ان پیج پر یہ فرق بہت زیادہ ہوتا ہے) اس کی وجہ یہی ہے کہ پہلے پرنٹ کی کمانڈ لینا، پھر اسے اپنی لینگویج میں منتقل کرنا، بعد ازاں اس کی امیج بنانا اور آخر میں اس کا پرنٹ نکالنا۔
عین ممکن ہے کہ مستقبل میں پرنٹر کمپنیز اپنے آنے والے پرنٹرز کے عام (پی سی ایل) ڈرائیورز میں بھی مرر کے اختیار (آپشن) کا اضافہ کردیں یا پھر وہ موجودہ سوفٹ وئیرز جن میں اس وقت مرر کا آپشن نہیں ہے، ان کے اگلے ورژنز میں اس کا اضافہ کردیا جائے، بہر حال جس رفتار سے ٹیکنالوجی بڑھ رہی ہے، اس کی روشنی میں اُمید تو اچھی ہی رکھنی چاہیے۔
والسلام