اردو محفل کے رکن منیر بھائی عرف پاکستانی کی آج سالگرہ ہے۔
منیر بھائی آپ کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو۔
السلام علیکم شمشاد بھائی
لگتا ہے آپ کو کوئی غلط فہمی ہو گئی ہے آج میری نہیں بلکہ میرے بیٹے طٰہ منیر کی سالگرہ ہے، جو خیر سے ایک سال کا ہو گیا ہے آپ تمام دوست احباب کو اس کی لمبی عمر، اچھی صحت اور خوبصورت سیرت کی دعا کے لئے درخواست ہے۔

اوہ! چلیے کوئی بات نہیں۔۔۔ یوں بھی ماں باپ کو اولاد کی خوشی ان کی اپنی خوشی سے زیادہ عزیز ہوتی ہے۔ لہٰذا آپ اور طہٰ دونوں کو مبارک ہو
اللہ تعالیٰ طہٰ کو آپ کے لیے قرۃ العین بنائے اور اسے دین و دنیا کی بھلائیاں عطا فرمائے۔ آمین!
اللہ آپ کے پیارے بیٹے کو خوشیوں اور خیر و عافیت کے ساتھ طویل عمر عطا فرمائے اور آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک کا سبب بنائے۔ آمین
السلام علیکم شمشاد بھائی
لگتا ہے آپ کو کوئی غلط فہمی ہو گئی ہے آج میری نہیں بلکہ میرے بیٹے طٰہ منیر کی سالگرہ ہے، جو خیر سے ایک سال کا ہو گیا ہے آپ تمام دوست احباب کو اس کی لمبی عمر، اچھی صحت اور خوبصورت سیرت کی دعا کے لئے درخواست ہے۔
اچھا ہوا آپ نے واضح کر دیا ورنہ میں سمجھ بیٹھا تھا کہ باپ بیٹا ایک ہی دن پیدا ہوئے
طہ کو سالگرہ مبارک ۔ باقی وہی جو میں پہلے لکھ چکا ہون ۔
تو یہ غلط فہمی تھی۔۔۔۔ میں نے ایک نیا موضوع شروع کر ہی دیا ہے طٰہٰ کی سالگرہ کا، منیر کے دستخط دیکھ کر۔۔ یہاں بھی یہ گفتگو شروع ہو گئی، اس کو نہیں دیکھا تھا۔ اس وجہ سے کہ میں منیر کو مبارکباد دے ہی چکا تھا پہلے۔۔ ابھی پھر یہی خیال آیا کہ دونوں باپ بیٹے کیا آس پاس ہی پیدا ہوئے ہیں؟ یہ چیک کرنے کے لئے دوبارہ قلم رنجہ فرمایا تھا۔ یا کی بورڈ رنجہ کہا جائے!!
منیر طاہر عرف پاکستانی کے بیٹے طٰہٰ کی آج سالگرہ ہے۔
بیٹا بہت بہت مبارک ہو، جگ جگ جیو۔
لیکن منیر۔۔ یہاں ایک طٰہٰ نام کی لڑکی بھی ہے، طٰہٰ کی جنس اور عمر کی وضاحت کرو۔
بیٹا بہت بہت مبارک ہو، جگ جگ جیو۔
لیکن منیر۔۔ یہاں ایک طٰہٰ نام کی لڑکی بھی ہے، طٰہٰ کی جنس اور عمر کی وضاحت کرو۔