ظروف بھی توجہ مانگتے ہیں۔۔

حاتم راجپوت

لائبریرین
یعنی آپ راضی ہیں لیکن لڑکی والے نہیں مان رہے؟ :whistle:
جی ہم تو جنم جنم سے راضی ہیں اور ایسے راضی کہ خود ہی سب کو راضی بھی کر لیا لیکن کبھی کبھی وفاقی سطح سے ترقی پسندوں کی تنقید جاری ہو جاتی ہے۔اب ہم ایوان سے واک آؤٹ تو کر نہیں سکتے لہٰذا صوبائی صورت حال بہتر بنانے میں لگے ہوئے ہیں :):):)
 
نایاب

لائبریرین
نوازش ہے نایاب بھائی آپ کی ۔۔۔ لیکن موضوع تو دو قسم کے شیئر ہو گئے یہاں، اور مفید معلومات بھی۔۔۔ جناب کا اشارہ کس طرف ہے ;)
دونوں موضوع ہی اہم ہیں ۔ اور اک دوسرے کے ساتھ باہمی ربط رکھتے ہیں ۔
اللہ آپ کا گھر آباد فرمائے ۔ ان شاءاللہ آپ اک تابعدار فرمانبردار شریک حیات ثابت ہوں گے ۔
اور آپ کی گھر گرہستی بارے یہ اہم معلومات آپ کی مددگار ہوں گی ۔
جن سے پھوہڑ کا خطاب مل رہا ہے آج کل ۔
اسی سے سگھڑ کا خطاب بھی پائیں گے برتنوں کی دھلائی صفائی کے بعد ۔۔
اب جسے اتنی معلومات ہوں برتنوں کی دھلائی بارے ۔۔۔۔ اسے کسی دوسرے کے ہاتھ سے دھلے برتن کہاں پسند آئیں گے ۔۔۔۔۔؟
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
دونوں موضوع ہی اہم ہیں ۔ اور اک دوسرے کے ساتھ باہمی ربط رکھتے ہیں ۔
اللہ آپ کا گھر آباد فرمائے ۔ ان شاءاللہ آپ اک تابعدار فرمانبردار شریک حیات ثابت ہوں گے ۔
اور آپ کی گھر گرہستی بارے یہ اہم معلومات آپ کی مددگار ہوں گی ۔
جن سے پھوہڑ کا خطاب مل رہا ہے آج کل ۔
اسی سے سگھڑ کا خطاب بھی پائیں گے برتنوں کی دھلائی صفائی کے بعد ۔۔
اب جسے اتنی معلومات ہوں برتنوں کی دھلائی بارے ۔۔۔ ۔ اسے کسی دوسرے کے ہاتھ سے دھلے برتن کہاں پسند آئیں گے ۔۔۔ ۔۔؟
ہاہاہا ۔ ۔ جیتے رہیں نایاب بھائی ۔۔ عجب رنگ نکالتے ہیں آپ بات سے کہ کمال کرتے ہیں، میری نظر تو ویسے آپ کے سرخ رنگ میں مقید الفاظ پر ہی رہی ;)
دعاؤں کا بے حد شکریہ کہ ضرورت بس انہی کی ہے۔۔:)
 
میرے بھائی
اللہ تعالی اپنی رحمت و برکت کو آپ کے لیئے خاص فرمائے آمین
لفاظی کرنا مشکل ہے کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔؟
میرے خیال سے " ظروف " جمع ہے " ظرف " کی ۔
اور یہ " ظرف " کی پاکیزگی ہی " ابن آدم " کو انسانیت کے بلند درجے تک پہنچاتی ہے ۔۔۔۔۔
مٹی کے برتن " ظروف " کے نام سے کیوں پکارے گئے ۔ ؟ یہ سوال بھی عجب رنگ کھولتا ہے ۔ برتن و انسان کے ربط کے ۔
جو جتنا خالی ہو اتنا ہی پر شور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
میرے بھائی
اللہ تعالی اپنی رحمت و برکت کو آپ کے لیئے خاص فرمائے آمین
لفاظی کرنا مشکل ہے کیا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔؟
میرے خیال سے " ظروف " جمع ہے " ظرف " کی ۔
اور یہ " ظرف " کی پاکیزگی ہی " ابن آدم " کو انسانیت کے بلند درجے تک پہنچاتی ہے ۔۔۔ ۔۔
مٹی کے برتن " ظروف " کے نام سے کیوں پکارے گئے ۔ ؟ یہ سوال بھی عجب رنگ کھولتا ہے ۔ برتن و انسان کے ربط کے ۔
جو جتنا خالی ہو اتنا ہی پر شور ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
خوبصورت ۔۔۔ کیا خوب کہہ دیا آپ نے ۔۔۔ الفاظ کے رنگوں کے ربط و ضبط کا شاندار مظاہرہ۔۔
اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ کو خوش رکھیں۔۔ آمین
 
Top