محمد وارث
لائبریرین
السلام علیکم،
ایک اور انتہائی اہم خبر، جسکی اطلاع دیتے ہوئے یہ خاکسار دلی مسرت محسوس کر رہا ہے اور وہ یہ ہے کہ جناب ظفر احمد معروف بہ (ہم سب کے) ظفری بھائی کو مذہب و نظریات اور حالاتِ حاضرہ کے فورمز مع ذیلی فورمز (جیسے آج کی خبر، آپ کے کالم، سیاست، اسلام اور عصرِ حاضر، ہمارا معاشرہ وغیرہ) کا موڈریٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔
یہاں یہ واضح کرتا چلا ہوں کہ یہ فورمز اردو محفل کے انتہائی اہم فورمز ہیں اور اصل اور گرما گرم بحث و مباحث بھی یہیں ہوتے ہیں اور متنازعہ موضوعات بھی یہیں زیرِ بحث آتے ہیں لہذا ضرورت تھی کہ یہاں ایسے موڈریٹرز مقرر کیے جائیں جن کی نہ صرف اپنی علمی حیثیت مسلم ہو بلکہ وہ غیر متنازعہ شخصیت کے بھی مالک ہوں۔
کہنے کہ تو یہ دو جملے ہیں لیکن یہ ذمہ داری اتنی بھاری ہے کہ بہت سے احباب نے (بشمول اس خاکسار کے ) اس کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا لیکن اردو محفل انتظامیہ ظفری بھائی کی شکرگزار ہے کہ انہوں کمال مہربانی سے اس بھاری ذمہ داری کو قبول کیا۔ یا یوں کہیے کہ بقول خاکسار
بلا کشانِ محبت کی رسم جاری ہے
وہی اٹھانا ہے پتھر جو سب سے بھاری ہے
میں یہ عہدہ سنبھالنے پر ظفری بھائی کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اپنے اور اردو محفل انتظامیہ کے بھر پور تعاون کا یقین دلاتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ محفل کے اراکین بھی انکے ساتھ تعاون کریں گے۔ ہم سب کو یقین ہے ظفری بھائی کے تقرر سے ان فورمز کے معاملات مزید احسن طریقے سے چلائے جا سکیں گے۔
والسلام