مبارکباد ظفری کو ہرا رنگ مبارک ہو

قیصرانی

لائبریرین
آج جناب ظفری صاحب کو ہرا رنگ ڈال باقاعدہ لائبریری ممبر بنا دیا گیا ہے :lol: اس سلسلے میں مبارکباد کا یہ دھاگہ کھولا گیا ہے۔ اب امید ہے کہ وہ مزید زور و شور سے لائبریری کے کام میں حصہ لیں گے

مبروک یا اخی
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
۔

پروفیسر ظفری آپ کو مبارک ہو !

قیصرانی نے کہا:
آج جناب ظفری صاحب کو ہرا رنگ ڈال باقاعدہ لائبریری ممبر بنا دیا گیا ہے :lol: اس سلسلے میں مبارکباد کا یہ دھاگہ کھولا گیا ہے۔ اب امید ہے کہ وہ مزید زور و شور سے لائبریری کے کام میں حصہ لیں گے

مبروک یا اخی

کچھ دیر نہیں ہو گئی ہرا رنگ ڈالنے میں، آج سے ہرا رنگ اسٹاک میں رکھا جائے :)
 
ظفری

باقاعدہ نہیں بلکہ زبردستی لائیبریری کا ممبر بنا دیا گیا ہے ۔۔۔ رضوان اور محب کے ساتھ تم کو بھی دیکھ لوں گا ۔۔۔۔۔۔۔ :wink: :evil:
 
ظفری

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
۔پروفیسر ظفری آپ کو مبارک ہو !
کچھ دیر نہیں ہو گئی ہرا رنگ ڈالنے میں، آج سے ہرا رنگ اسٹاک میں رکھا جائے :)

شکریہ شگفتہ جی ۔۔۔۔رہی ہرے رنگ کی بات تو یہ رنگ 14 اگست کو اتنا استعمال ہوا کہ محفل پر اس کی قلت پڑ گئی تھی ۔۔۔ کل ہی قیصرانی نے کسی مارکیٹ سے بلیک میں خریدا ہے ۔ :wink:
 
تفسیر

محفلین
میرے افسانوں کی پروف ریڈنگ کردیں

اگر بدزبانی ہے تو معافی چاہوں گا - :(
قصرانی نےایک اور مرغا پکڑ لیا۔
مبارک ہو۔ آپ دونوں کو :lol: :lol: :lol:
 
ظفری

لائبریرین
نہیں محترم تفسیر صاحب آپ بجا فرما رہے ہیں ۔
میرا پہلا پیغام دیکھیں اس دھاگے پر ۔۔۔ جو کہ میں نے قیصرانی کے اس دھاگے کے جواب میں دیا ہے ۔ :wink:
 
شکر ہے تم بھی ہرے ہوئے (‌کھرے تو ہونا نہیں تم نے )‌ :wink:

ویسے وہ محاورہ سنا ہے نہ کو ساون کے اندھے کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :lol:
بہت بہت مبارک ہو ، میری اور رضوان کی محنت رنگ لے ہی آئی۔
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بھائی ظفری بہت بہت مبارک ہو۔چلوزبردستی ہی سہی لیکن اب توآپ مان جائیں کہ اب آپ راضی ہیں ۔ :roll:

والسلام
جاویداقبال
 
ظفری

لائبریرین
بہت بہت شکریہ اُستادِ محترم ۔۔۔۔ ویسے لائیبریری میں آمد سے پہلے ہی محب اور رضوان مجھ سے لائیبریری کا کام (آبِ گُم ) لے چکے تھے ۔ :cry:
 
Top