فاتح
لائبریرین
حضور ظہور احمد سولنگی صاحب!بھائی صاحب تم اصل والا فونٹ ہی کیوں نہیں ریلیز کر دیتے جس کا اتنے عرصے سے انتظار ہو رہا ہے؟
اب جب اس قدر نستعلیق فونٹس آ چکے ہیں اور مزید کی آمد آمد ہے تو پاک نوری نستعلیق کے اجرا میں اس قدر پس و پیش کیوں؟ کچھ روشنی ڈالیے اس پر بھی اور روشنی کم پڑے تو محسن صاحب کو بھی حجاز سے بلوا لیتے ہیں
قانونی و اخلاقی طور پر بھی بحث کی جائے تو وہ فونٹ مکمل تو ہوا نہیں تھا اور یوں اس کے کاپی رائٹ بھی کسی کے پاس نہیں۔۔۔ اور اگر کاپی رائٹس نام کی کوئی شے کہیں پائی بھی جاتی ہے تو بھی وہ مقتدرہ کی ملکیت تو بہرحال نہیں ہے۔